• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مانچسٹر: پی آئی اے کے طیارے کا 'ایمرجنسی دروازہ کھولنے' پر 40 مسافر آف لوڈ

شائع June 9, 2019
پی آئی اے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے — فائل فوٹو/ اے پی پی
پی آئی اے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے — فائل فوٹو/ اے پی پی

مانچسٹر ایئرپورٹ کے رن وے پر غلطی سے پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کا دروازہ کھولنے والے ایک درجن سے زائد مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں نے غلطی سے طیارے کا ہنگامی صورت میں استعمال کیے جانے والا دروازہ کھول دیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا ڈیڑھ سال سے ناقابل استعمال طیارہ پرواز کے لیے تیار

ترجمان نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ 'پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد آرہی تھی جو 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی'، انہوں نے بتایا کہ فلائٹ میں تاخیر اس وقت ہوئی جب مسافروں نے غلطی سے ایمرجنسی کے لیے استعمال کیے جانے والا دروزہ کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ایس او پی کے تحت پی آئی اے کو 40 مسافروں اور ان کے سامان کو طیارے سے آف لوڈ کرنا پڑا'۔

یہ بھی پڑھیں: برٹش ایئر ویز کے سیکیورٹی خدشات دور کردیے، وفاقی وزیر ہوا بازی

ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے سے آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹ اور ہوٹل کی سہولت فراہم کی گئی اور انہیں 'اگلی دستیاب فلائٹ میں سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی'۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024