• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی لڑکے کی بھارتی لڑکی سے لازوال محبت کی کہانی ’کاف کنگنا‘

شائع June 7, 2019
فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

اگرچہ تقسیم ہند کے موضوع پر متعدد پاکستانی ڈرامے اور کچھ فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں اور ان میں دونوں ممالک کے افراد میں محبت کو بھی دکھایا گیا ہے۔

تاہم آنے والی تاریخی رومانٹک پاکستانی فلم ’کاف کنگنا‘ دیگر فلموں سے کچھ منفرد دکھائی دیتی ہے۔

’کاف کنگنا‘ کے جاری کیے گئے ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم دیگر فلموں سے کچھ مختلف ہوگی۔

ٹیزر میں فلم کی مرکزی کاسٹ کی جھلک کو دکھایا گیا ہے،تاہم کچھ اداکاروں کی جھلک کو دکھائے جانے کے باوجود ان کے کرداروں کو سمجھنا مشکل ہے۔

عائشہ عمر بھی اہم کردار میں  نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ
عائشہ عمر بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ

فلم میں سمیع خان پاکستانی لڑکے جب کہ اشل فیاض بھارتی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف دو پڑوسی اور روایتی دشمن ممالک کے لڑکے اور لڑکی کو پیار کرتے دکھایا جائے بلکہ اس میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی سیاسی سازشوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

ساجد حسن بھارتی شخص کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
ساجد حسن بھارتی شخص کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

فلم میں ایکشن، رومانس اور سیاسی کشیدگی کے علاوہ شائقین کو آئٹم سانگ اور سسپنس بھی بھرپور دیکھنے کو ملے گا۔

ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر کی فلم کی دیگر کاسٹ میں عائشہ عمر، ساجد حسن، فضا علی اور دیگر شامل ہیں۔

فلم میں آئٹم سانگ بھی دیکھنے کو ملیں گے—اسکرین شاٹ
فلم میں آئٹم سانگ بھی دیکھنے کو ملیں گے—اسکرین شاٹ

فلم کو رواں برس عیدالاضحٰی پر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے تعاون سے ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024