• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عید کے دوسرے روز بھی ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

شائع June 6, 2019
سندھ اور بلوچستان کے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
سندھ اور بلوچستان کے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

عید الفطر کے دوسرے روز بھی ملک کے زیادہ تر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث دوپہر کے وقت لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 6 جون کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہیٹ ویو کا تو خطرہ نہیں البتہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خاصہ گرم اور خشک رہنے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں عید کے پہلے روز 'ہیٹ ویو' کا امکان

دوسری جانب ملک کے شمالی علاقہ جات بشمول مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش اور گرد کا طوفان موقع ہے۔

کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں—تصویر: اسکرین گریب
کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں—تصویر: اسکرین گریب

رپورٹس کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سندھ کے ضلع جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور اس کے بعد مٹھی، سبی لاڑکانہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گرمی کی حالیہ لہر نے تقریباْ تمام بڑے شہروں کو متاثر کیا ہے اور اس دوران لاہور میں درجہ حرارت 45-43 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور میں 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوئٹہ میں معمولی سا بہتر یعنی 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ی جاری کردہ رپورٹ میں عید کے دنوں میں سب سے شدید گرمی لاڑکانہ میں پڑے گی جہاں پارہ 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

خیال رہے اس سے قبل 3 جون کو کراچی میں عید کے موقع پر ہیٹ ویو کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔

شدید گرم موسم میں ماہرین، عوام کو گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ گرمی کے باعث جسم سے پسینے کی شکل میں پانی کے اخراج کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

گرم موسم میں غذائیں اور کھانا جلد خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لیے ماہرین ایسے موسم میں روغنی غذاؤں بالخصوص بازار سے کھانے پینے کی اشیا خریدنے میں احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024