• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اوپو اور شیاؤمی سام سنگ اور ایپل کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار

شائع June 3, 2019
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ایپل نے آئی فون کے بیزل کم از کم رکھنے کے لیے سب سے پہلے نوچ کو متعارف کرایا جو پھر اینڈرائیڈ فونز میں بھی پھیل گیا۔

اس کے بعد پوپ اپ کیمرا سسٹم سامنے آیا جبکہ سام سنگ نے پنچ ہول کیمرا سسٹم ایس 10 کے ذریعے متعارف کرایا۔

مگر اب چینی کمپنیاں شیاﺅمی اور اوپو مکمل بیزل لیس اسمارٹ فون کی تیاری کے لیے فرنٹ کیمرا سسٹم ہی ڈسپلے کے اندر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

جی ہاں جیسے فنگرپرنٹ سنسر کو ڈسپلے کے اندر نصب کردیا گیا ہے، اب سیلفی کیمرا بھی اسی طرح استعمال کیا جاسکے گا۔

اوپو کے نائب صدر برائن شین نے ایک مختصر ویڈیو چینی ویب سائٹ ویبو پر پوسٹ کی جس میں ایک نوچ فری پروٹوٹائپ کیمرا دکھایا گیا تھا جو ایک ڈیسک پر رکھا تھا۔

اس میں کیمرا ایپ اوپن ہوتی ہے اور اسکرین میں فرنٹ کیمرا نظر نہیں آتا مگر اسکرین پر اس جگہ کا لائیو ویو نظر آرہا ہوتا ہے جبکہ ایک انگلی کو اس جگہ رکھا جاتا ہے جہاں کسی کیمرے کی موجودگی کا امکان ہوسکتا ہے۔

اوپو کے نائب صدر نے ایک اور پوسٹ میں یہ اعتراف کیا کہ انڈر اسکرین کیمرا ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس مرحلے میں انڈر ڈسپلے کیمروں کے لیے عام کیمروں جیسے نتائج فراہم کرنا بہت مشکل ہے، کیونکہ اس ٹیکنالوجی میں آپٹیکل کوالٹی کم ہوجاتی ہے، تاہم کوئی بھی نئی ٹیکنالوجی اچانک ہی پرفیکٹ نہیں ہوجاتی۔

اس کلپ کو بعد ازاں کمپنی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا گیا۔

یہ تو واضح نہیں کہ اس ٹیکنالوجی کو اوپو کب اور کس فون میں متعارف کرانے والی ہے مگر اس کی پہلی جھلک تو آپ دیکھ ہی سکتے ہیں۔

دوسری جانب شیاﺅمی نے صدر لین بن نے بھی ایک ویڈیو کلپ ویبو پر جاری کیا ہے جس میں مائی 9 پروٹوٹائپ میں انڈر اسکرین کیمرا سسٹم کو دکھایا گیا ہے ، یعنی ہول، نوچ یا پوپ اے کیمرے سے محروم فون مگر پھر بھی کیمرا ایپ کام کررہی ہے۔

مگر اس کمپنی نے بھی اس فون کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024