• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

خدشہ ہے کہ کنگنا رناوٹ ’ریپ‘ کا الزام عائد کردیں گی، ادیتیا پنچولی

شائع June 3, 2019
اداکار نے پہلے ہی اداکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے—فوٹو: فری پریس جرنل
اداکار نے پہلے ہی اداکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے—فوٹو: فری پریس جرنل

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار ادیتیا پنچولی نے ممبئی پولیس کو شکایت کی ہے کہ اگر پولیس نے فوری طور پر اداکارہ کنگنا رناوٹ کے خلاف کارروائی نہیں کی تو وہ مصیبت میں پھنس سکتے ہیں۔

ادیتیا پنچولی نے پہلے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے اور نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزامات لگانے پر کنگنا رناوٹ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

تاہم اب اداکار نے ممبئی پولیس کو ایک بار پھر شکایت کی ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ ان پر ’ریپ‘ کا الزام لگا دیا جائے گا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ادیتیا پنچولی نے ممبئی کو ورسووا پولیس تھانے میں جمع کرائی گئی تازہ شکایت میں کہا ہے کہ اگر پولیس نے ان کی شکایت پر عمل نہیں کیا تو وہ مصیبت میں پھنس سکتے ہیں۔

ادیتیا پنچولی نے پولیس کو کی گئی شکایت میں کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ کنگنا رناوٹ ان پر ’ریپ‘ کا الزام عائد کردیں گی۔ اداکار کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ اگر انہوں نے کنگنا رناوٹ کے خلاف دائر کیا گیا ہتک عزت کا مقدمہ واپس نہیں لیا تو انہیں اداکارہ جھوٹے الزام میں پھنسا سکتی ہیں۔

دونوں کے درمیان کچھ عرصہ تعلقات بھی رہے—فائل فوٹو: بولی وڈ
دونوں کے درمیان کچھ عرصہ تعلقات بھی رہے—فائل فوٹو: بولی وڈ

خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ اور ادیتیا پنچولی کے درمیان کئی ماہ سے لفظی جنگ جاری ہے اور اداکارہ نے ان پر سنگین الزامات لگا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہریتھک شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے، کنگنا رناوٹ

کنگنا رناوٹ ماضی میں ادیتیا پنچولی سمیت ہریتھک روشن اور دیگر اداکاروں پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، نامناسب رویہ اختیار کرنے، جھوٹ بولنے، بلیک میل کرنے اور جھوٹے وعدے کرنے جیسے الزامات لگا چکی ہیں۔

کنگنا رناوٹ کے مطابق کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان کے اور ادیتیا پنچولی کے درمیان تعلقات تھے اور اداکار نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے سمیت انہیں دھوکا دیا۔

کنگنا رناوٹ اداکار ہریتھک روشن پر بھی الزامات لگا چکی ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
کنگنا رناوٹ اداکار ہریتھک روشن پر بھی الزامات لگا چکی ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

علاوہ ازیں کنگنا رناوٹ نے ہریتھک روشن پر بھی نامناسب رویہ اختیار کرنے، بلیک میل کرنے اور شادی کا وعدہ کرکے مکر جانے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہریتھک روشن نے کنگنا رناوٹ پر مقدمہ دائر کردیا

ہریتھک روشن نے بھی الزامات لگانے پر کنگنا رناوٹ کے خلاف بلیک میل کرنے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

کنگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن کے درمیان 2009 سے 2014 تک تعلقات رہے اور دونوں نے ’کرش اور کائیٹ‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا، تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات ہوگئے۔

کنگنا رناوٹ کا دعویٰ ہے کہ ہریتھک روشن نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ مکر گئے۔

علاوہ ازیں کنگنا رناوٹ نے ہریتھک روشن پر نامناسب رویہ اختیار کرنے جیسے الزامات بھی لگائے تھے، جس کے بعد ہریتھک روشن نے اداکارہ کے خلاف ممبئی کے تھانے میں مقدمہ دائر کروایا تھا۔

کنگنا رناوٹ نے بھی ادیتیا پنچولی اور ہریتھک کے خلاف پولیس کو شکایات کر رکھی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کنگنا رناوٹ نے بھی ادیتیا پنچولی اور ہریتھک کے خلاف پولیس کو شکایات کر رکھی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024