• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

سکھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او، اے ایس آئی جاں بحق

شائع June 2, 2019
فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی
فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی

سکھر کے قریب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فاٸرنگ کرکے اس میں موجود اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو قتل کردیا۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق واقعہ سکھر اور شکار پور کے درمیان کچے کے علاقے شاہ بیلو میں بچل بھیو تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

گزشتہ 20 سال کے دوران سندھ پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف شاہ بیلو کے علاقے میں متعدد آپریشن کیے جاچکے ہیں۔

جمیل احمد نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی کہ گھات لگائے ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 دکاندار جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ضلع شکارپور کے تھانے لکھی غلام شاہ کے ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار علی پنھور موقع پر ہی شہید ہوگٸے۔

ایڈیشنل آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں اے ایس آئی شاہ زیب سمیت سپاہی صدام دایو، غلام رسول اور صدام مارفانی شامل ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر سکھر کے ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں: اسلحے کے زور پر ڈاکو اسٹور سے 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچی تو اس سے قبل ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ ان کی تلاش کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی جبکہ انہیں بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024