• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے پر اپوزیشن کا اعتراض مسترد کردیا

شائع June 2, 2019
فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کو ’کرپٹ لیگ‘ قرار دیا—فوٹو: ڈان نیوز
فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کو ’کرپٹ لیگ‘ قرار دیا—فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد کردیے۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’موجودہ اپوزیشن اور گزشتہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران تک لانے کی ذمہ دار ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ضمانت بہانہ، اصل مقصد لندن جانا ہے، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ ’کرپشن الیون‘ کی ٹیم عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ’اپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے جبکہ حکومت گزشتہ برس اگست سے پیٹرولیم مصنوعات پر 60 ارب روپے سے زائد سسبسڈی ادا کر چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کو ’کرپٹ لیگ‘ قرار دیا اور کہا کہ پارٹی قیادت عوام کو گمراہ کررہی ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتوں کی حکومتوں نے اپنے بچوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملک کے کروڑوں بچوں سے ان کے بینادی حقوق چھین لیے۔

مزیدپڑھیں: طلال چوہدری کی اپنے بیان پر فردوس عاشق اعوان سے معذرت

معاون خصوصی نے کہا کہ ’جن لوگوں نے ملک کو لوٹا، آج وہ ایک ساتھ بیٹھے ہیں تاکہ احتساب کے عمل سے راہ فرار اختیار کرسکیں‘۔

بعدازاں ڈاکٹر عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر کڑی تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ وہ شہدا کے خون پر اپنی سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دہرا معیار ہے، وہ شہدا کے خون پر سیاست کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پہلے بلاول نے مسترد کیا کہ محسن داوڑ نے خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ نہیں کیا اور اب وہ شمالی وزیرستان (بویا) میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کررہے ہیں‘۔

مزیدپڑھیں: فواد چوہدری اپنے متنازع بیان پر ڈٹ گئے ’نوازشریف 100فیصد جیل جائیں گے‘

معاون خصوصی نے کہا کہ ’بلاول بھٹو کی پارٹی کے لیے راؤ انوار ایک بہادر انسان تھا لیکن دوسری طرف وہ محسن داوڑ کے پروٹیکشن آرڈر جاری کرنے زور دے رہے ہیں‘۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 2 مئی 2019 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024