• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رکن پارلیمنٹ بنتے ہی بھارتی اداکارہ نصرت جہاں نے منگنی کرلی

شائع June 2, 2019
نصرت جہاں بنگالی، تامل اور تیلگو فلموں کی نامور اداکارہ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
نصرت جہاں بنگالی، تامل اور تیلگو فلموں کی نامور اداکارہ ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کے لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے 17 ویں انتخابات میں ریاست مغربی بنگال سے الیکشن جیتنے والی بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ نصرت جہاں روحی نے منگنی کرلی۔

نصرت جہاں روحی نے ریاست مغربی بنگال سے آل انڈیا ترینیمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کی ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا اور وہ لوک سبھا کی نوجوان ترین رکن بھی ہیں۔

نصرت جہاں روحی بنگالی، تامل اور تیلگو سمیت بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں سمیت ہندی زبان میں بننے والے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

نصرت جہاں روحی ٹولی وڈ یعنی تامل، تیلگو، بنگالی اور مراٹھی زبان میں فلمیں بنانے والی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔

نصرت جہاں روحی نوجوان ترین رکن لوک سبھا ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
نصرت جہاں روحی نوجوان ترین رکن لوک سبھا ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

وہ گزشتہ ہفتے انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ 28 مئی کو ساتھی اداکارہ مغربی بنگال سے ہی انتخابات جیتنے والی اداکارہ ممی چکربورتی کے ساتھ لوک سبھا پہنچی تھیں اور دونوں اداکاراؤں نے پارلیمنٹ کے باہر کھچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

نصرت جہاں روحی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
نصرت جہاں روحی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں اداکاراؤں کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اورکئی صارفین نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے تھے کہ لوک سبھا کسی فلم کی شوٹنگ کا مقام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ فلم شوٹنگ کی جگہ نہیں پارلیمنٹ ہے، نصرت جہاں کو مداحوں کا جواب

لوک سبھا کا پہلے اجلاس ہونے سے قبل ہی نصرت جہاں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر انگوٹھی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کی تصدیق کی۔

اداکارہ و نو منتخب رکن پارلیمنٹ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نصرت جہاں روحی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے منگیتر نکھل جین کو بھی اس میں مینشن کیا۔

نصرت جہاں روحی الیکشن جیتنے کے بعد لوک سبھا پہنچی تھیں—فوٹو: ٹوئٹر
نصرت جہاں روحی الیکشن جیتنے کے بعد لوک سبھا پہنچی تھیں—فوٹو: ٹوئٹر

اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا میں ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نصرت جہاں روحی جلد ہی کولکتا کے کاروباری نوجوان نکھل جین سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

خیال رہے کہ نصرت جہاں روحی لوک سبھا رکن منتخب ہونے والی 2 مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں، ان کے علاوہ ان کی ہی ریاست مغربی بنگال سے ساجدہ احمد بھی رکن لوک سبھا منتخب ہوئی ہیں۔

نصرت جہاں روحی اور ساجدہ احمد سمیت مجموعی طور پر اس بار لوک سبھا کے انتخابات میں 78 خواتین کامیاب ہوئی تھیں۔

نصرت جہاں اور ممکی چکربورتی کو لوک سبھا کے باہر تصاویر کھچوانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا—فوٹو: ٹوئٹر
نصرت جہاں اور ممکی چکربورتی کو لوک سبھا کے باہر تصاویر کھچوانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024