• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

شائع May 31, 2019
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے تک کی کمی سامنے آئی — فائل فوٹو/رائٹرز
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے تک کی کمی سامنے آئی — فائل فوٹو/رائٹرز

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 35 پیسے کم ہوکر 148.15 رو پے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کمی کے بعد 148.50 روپے پر آگیا۔

کرنسی ڈیلرز کہتے ہیں کہ رمضان کے آخری عشرے میں بیرون ملک سے ترسیلات زر کی آمد بڑھی ہے اور زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک سے آرہی ہیں، جس کی وجہ سے ڈالر کی سپلائی بہتر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ڈالر 78 پیسے سستا

سپلائی بہتر ہونے سے ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں ایک روپے تک گری ہے۔

فوریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا تھا کہ انٹر بینک مارکیٹ میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو اوپن مارکیٹ میں آنے والے دنوں میں ڈالر میں واضح کمی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹر بینک مارکیٹ میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ اوپن مارکیٹ کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسٹیٹ بینک، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی غیر ضروی خریداری روکنے کے لیے اپنے سخت اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھے گا جس سے اس میں غیر قانونی کام کرنے والے بینکس اور درآمد کنندگان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.5 روپے سستا

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.70 روپے کمی کے بعد 148.70 روپے ہوگئی تھی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی کے بعد 149.50 روپے ہوگیا تھا۔

بدھ کو ڈالر کی قدر انٹر بینک میں 78 پیسے کمی کے بعد 150.22 روپے رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

منگل کے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا، انٹر بینک میں اس کی قدر 1.40 روپے اضافے کے بعد 151 روپے ہوگئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی کے بعد 150 روپے ہوگئی تھی۔

پیر کے روز مانگ میں کمی اور سپلائی میں اضافے کی وجہ سے ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی کے بعد 149.50 ہوگئی تھی جبکہ انٹر بینک میں 1.30 روپے کمی کے بعد 149.60 ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024