• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

فیورٹ انگلینڈ کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

شائع May 31, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019

انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو باآسانی 104رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے بین اسٹوکس کے 89رنز سمیت جو روٹ، جیسن روئے اور کپتان آئن مورگن کی نصف سنچریوں کی بدولت 311 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

جواب میں کوئنٹن ڈی کوک اور وین ڈر ڈوسن کی نصف سنچریوں کے باوجود پوری جنوبی افریقی ٹیم 207رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بین اسٹوکس کو عمدہ بیٹنگ کے بعد شاندار فیلڈنگ اور دو وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک پرفارمر نے عالمی کپ کی ٹرافی اٹھائی ہوئی ہے— فوٹو: اے ایف پی

مین آف دی میچ بین اسٹوکس نے 89رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاندار فیلڈنگ بھی کی اور دو وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

برطانوی شہزادے ہیری نے ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا— فوٹو: رائٹرز

عمران طاہر نے میچ کی دوسری ہی گیند پر جونی بیئراسٹو کی اننگز کا خاتمہ کردیا— فوٹو: رائٹرز

انگلش بلے باز جوز بٹلر باؤلڈ ہونے کے بعد وکٹوں کو دیکھ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

عمران طاہر انگلش بلے باز آئن مورگن کا کیچ لینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

معین علی کو آؤٹ کرنے کے بعد لنگی نگیدی کا ایک انداز— فوٹو: رائٹرز

روسی وین ڈر ڈوسن نصف سنچری کی تکمیل کے بعد داد کا جواب دے رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

انگلش کپتان آئن مورگن وین ڈر ڈوسن کو رن آؤٹ کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

انگلش کپتان آئن مورگن نے 57رنز کی اننگز کے دوران 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے— فوٹو: رائٹرز

افتتاحی تقریب کے دوران تمام ٹیموں کے جھنڈوں کو کرکٹ بال کی شکل میں پیش کیا گیا— فوٹو: اے پی

میچ دیکھنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں— فوٹو: رائٹرز

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر— فوٹو: اے ایف پی

سر پر گیند لگنے کے بعد ہاشم آملا کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جنوبی افریقی بلے باز گیند لگنے کے سبب میدان سے باہر چکے گئے تھے— فوٹو: رائٹرز

ایڈن مرکرم کو آؤٹ کرنے کے بعد جوفرا آرچر کا فاتحانہ انداز— فوٹو: اے ایف پی

کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑی لیام پلنکٹ کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر 3وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے— فوٹو: اے پی

میچ کی آخری وکٹ لینے پر بین اسٹوکس کپتان آئن مورگن کے ہمراہ جشن منا رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

میچ میں فتح کے بعد انگلش ٹیم جشن منا رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی