• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوہائے کا نیا ڈرامہ تیزاب گردی کا شکار لڑکی کی کہانی

شائع May 30, 2019
ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ سوہائے علی آبڑو اور اداکار عثمان خالد بٹ بہت جلد ایک ایسے ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے جس میں شائقین کو ایک نہایت سنجیدہ اور اہم پیغام دیا جائے گا۔

'سرخ چاندنی' نامی ڈرامے میں سوہائے ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھانے جارہی ہیں جو تیزاب گردی کا شکار ہے۔

اس ڈرامے کے دو ٹیزرز بھی ریلیز کردیے گئے، جس میں دکھایا گیا کہ سوہائے علی آبڑو پر ان کی شادی کے روز ایک لڑکے نے تیزاب پھینک دیا، جس کے بعد ان کی زندگی بالکل تبدیل ہوگئی۔

سوہائے علی آبڑو کی شادی عثمان خالد بٹ سے ہونے جارہی تھی اور یہ دونوں ایک دوسرے سے بےحد محبت کرتے تھے۔

پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ عثمان خالد بٹ اور سوہائے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں جو جلد شادی کرنے جارہے ہیں، تاہم عین شادی کے روز سوہائے کے چہرے پر ایک شخص تیزاب پھیک دیتا ہے۔

دوسرے ٹیزر میں تیزاب گردی کا شکار سوہائے کے ساتھ اس کے خاندان اور سماج کے برتاؤ کو پیش کیا گیا۔

اس ڈرامے میں منشا پاشا بھی ایک اہم کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔

چند روز قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اس ڈرامے میں ولن کا کردار نبھائیں گی۔

ڈرامے کو جلد اے آر وائے ڈجیٹل پر ریلیز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024