• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شیاؤمی کے فلیگ شپ کلر فونز متعارف

شائع May 29, 2019
یہ چین میں فروخت کے لیے پیش ہوئے — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
یہ چین میں فروخت کے لیے پیش ہوئے — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاﺅمی نے ریڈمی سیریز کے 2 نئے فلیگ شپ فونز پیش کردیئے گئے ہیں جن کو فلیگ شپ کلر 2.0 کا نام بھی دیا گیا ہے۔

ریڈمی کے 20 اور کے 20 پرو کے فیچرز کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے انہیں فلیگ شپ کلر قرار دیا ہے۔

ریڈمی کے 20 میں 6 جی بی اور 8 جی بی کے ساتھ 64، 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

کے 20 میں 6.39 انچ کا فل ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے گوریلا گلاس 5 کے تحفظ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ یہ پہلا ریڈمی فون ہے جس میں نوچ کی جگہ پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر کو ڈسپلے کے اندر نصب کیا گیا ہے جبکہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 730 پراسیسر اوکٹا کور سی پی وی اور ایڈرینو 618 جی پی یو کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین سنسر 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایف 1.8 آپرچر ہے۔

دوسرا کیمرا 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل لینس جبکہ تیسرا 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ہے جس میں 2 ایکس آپٹیکل زوم موجود ہے۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس کے مقابلے میں ریڈمی کے 20 پرو میں ڈسپلے اور کیمرا سسٹم تو کے 20 جیسے ہی ہیں۔

مگر اس میں زیادہ طاقتور اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر اوکٹا کور سی پی یو اور ایڈرینو 640 جی پی یو کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح 6 سے 8 جی بی ریم کے ساتھ 64 ، 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں۔

اس فون میں بھی 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے مگر اس کے ساتھ 27 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون 30 منٹ میں 58 فیصد جبکہ 74 منٹ میں مکمل چارج ہوسکتا ہے۔

یہ فونز ابھی چین میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں اور کے 20 کے سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 1999 چینی یوآن (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2099 یوآن (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2599 یوآن (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

کے 20 پرو کے 4 ورژن دستیاب ہیں جس میں سے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2499 یوآن (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2599 یوآن (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2799 یوآن (61 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2999 یوآن (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024