• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایپل کا 4 برس میں پہلا آئی پوڈ متعارف

شائع May 29, 2019
نیا آئی پوڈ ٹچ — فوٹو بشکریہ ایپل
نیا آئی پوڈ ٹچ — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے 4 برس بعد پہلی بار ایک نیا آئی پوڈ متعارف کرایا ہے۔

منگل کو ایپل کی جانب سے نیا آئی پوڈ ٹچ متعارف کرایا گیا جو کہ درحقیقت ایک آئی فون ہی ہے بس اس سے فون کالز نہیں ہوسکتیں۔

ایپل کے پراڈکٹ مارکیٹنگ کے نائب صدر گریگ جوسویاک نے اس بارے میں بتایا کہ ہم نے سب سے سستی آئی او ایس ڈیوائس کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں دوگنا تیز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ انتہائی پتلا اور ہلکے وزن والا آئی پوڈ ٹچ گیمز، میوزک، ملٹی میڈیا اور ایسے ہی متعدد چیزوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین ڈیوائس ہے۔

خیال رہے کہ ایپل نے پہلا آئی پوڈ ڈیجیٹل میوزک پلیئر کے طور پر 2001 میں متعارف کرایا تھا۔

آئی پوڈ بہت جلد لوگوں میں مقبول ہوگیا خصوصاً انٹرنیٹ کے شوقین نوجوانوں میں، جو ایسی موبائل ڈیوائسز چاہتے تھے جس کے لیے ٹیلی کمیونیکشنز سروسز کی ضرورت نہ ہو مگر وہ وائی فائی کی مدد سے انٹرنیٹ کنکٹ ہوجائے۔

ایپل نے رواں سال اپنی اسٹریمنگ ویڈیو سروس کو متعارف کرایا تھا جس کے ساتھ نیوز اور گیمز سبسکرائپشن بھی صارفین کے لیے پیش کی گئیں جس کا مقصد آئی فونز کی فروخت پر انحصار ختم کرکے ڈیجیٹل مواد اور سروسز پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

یہ نیا آئی پوڈ اس مقصد کے لیے ہی ممکنہ طور پر پیش کیا گیا ہے کیونکہ اس میں میوزک اور گیمز سمیت دیگر ملٹی میڈیا سروسز کا استعمال ممکن ہے۔

ایپل کے مطابق نیا آئی پوڈ ٹچ متعدد ممالک میں کمپنی کے آن لائن اسٹور سے 199 ڈالرز (لگ بھگ 30 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024