• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: اسٹریٹ کرائم میں کم عمر بچوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

شائع May 28, 2019

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کم عمر بچوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شرقی اظفر مہیسر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ 11 سے 12 سال کے بچوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بچے موٹر سائیکل چوری کرکے بہت ہی کم قیمت میں فروخت کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر بچوں میں جرائم بڑھنے کی بڑی وجہ ان کی نشے کی عادت ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ شہر میں نشہ آور ادویات بچوں کے لیے باآسانی دستیاب ہیں جس کے حصول کے لیے بچے چند ہزار روپے میں چوری کی موٹر سائیکل فروخت کردیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے شہری کے لیے ضلع شرقی میں جدید شکایاتی سینٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں شہری اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کی کئی وارداتوں کی رپورٹس متعلقہ تھانوں میں درج کرائی گئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی ڈان نیوز نے بھٹائی کالونی کورنگی کے علاقے میں انتہائی مہارت سے موٹر سائیکل چوری کی فوٹیج جاری کی تھی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کمال مہارت سے چند سیکنڈز میں موٹرسائیکل کا لاک توڑ کر باقاعدہ موٹرسائیکل کو اسٹارٹ کرکے با آسانی فرار ہوجاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024