• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'الہ دین' شائقین کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی چھا گئی

شائع May 27, 2019
فلم دنیا بھر میں شائقین کو متاثر کررہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم دنیا بھر میں شائقین کو متاثر کررہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

امریکی کمپنی ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ’الہ دین‘ کے لائیو ایکشن ریمیک کو 24 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا، جس کے بعد سے اب تک یہ فلم باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں مصروف ہے۔

فلم نے اپنی ریلیز سے اب تک 31 ارب پاکستانی روپے سے زائد کمالیے، جبکہ صرف شمالی امریکا میں 105 ملین ڈالر یعنی 15 ارب پاکستانی روپے سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

فلم کو تجزیہ کاروں کے مثبت ریویوز موصول ہوئے جبکہ اداکاروں کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔

خیال رہے کہ فلم میں الہ دین کا مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود نے ادا کیا، برطانوی اداکارہ ناومی سکاٹ فلم میں 'جاسمین' بنی ہیں، جبکہ جنی کا کامیاب کردار ول سمتھ نے نبھایا۔

گائے ریچی کی ہدایات میں بننے والی فلم 'الہ دین' 1992 میں ریلیز ہوئی کارٹون فلم الہ دین کا لائیو ایکشن ریمیک ہے۔

کارٹون فلم 'الہ دین' نے اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 76 ارب پاکستانی روپے سے زائد کمائے۔

فلم آج بھی بچوں اور بڑوں دونوں کے درمیان نہایت مقبول ہے۔

یاد رہے کہ الہ دین کی طرح ڈزنی کی دیگر کارٹون فلموں جیسے 'سنڈریلا' اور 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے لائیو ایکشن ریمیک بھی کامیاب ثابت ہوئے تھے۔

ڈزنی اس وقت اپنی کئی اور کامیاب کارٹون فلموں کے لائیو ایکشن ریمیکس بنانے میں مصروف ہے۔

جبکہ کامیاب کارٹون فلم 'دی لائین کنگ' کا لائیو ایکشن ریمیک بھی رواں سال 17 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024