• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

شائع May 27, 2019
جلوس کی گزرگاہوں صدر سمیت اولڈ سٹی کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
جلوس کی گزرگاہوں صدر سمیت اولڈ سٹی کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسی مناسبت سے منعقد ہونے والے جلسوں کی سیکیورٹی کےلیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

وضع کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 5 ہزار اہلکار اور افسران سیکیورٹی کے فرائض جبکہ متعدد پولیس وین، موٹرسائیکل اسکارڈ، اے پی سی بھی سیکیورٹی کا حصہ ہوں گی۔

مزیدپڑھیں: یوم علیؓ: سندھ حکومت کا ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

لاہور،راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جلوس کے روٹ بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

سندھ پولیس نے جنوبی ضلع کی 6 امام بارگاہ کو انہتائی حساس قرار دیا جن میں سے 3 کلفٹن، 2 سٹی ایریا اور ایک لیاری میں ہے۔

کراچی میں آج مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکالا جائے گا تاہم جلوس کی گزرگاہوں صدر سمیت اولڈ سٹی کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: سخت سیکیورٹی میں 9 محرم کے جلوس

پولیس کے ہمراہ رینجرز بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی ۔

جلوس کے شرکا کے لیے چار راستے مختص کیے گئے ہیں، ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ سے گارڈن جماعت خانے اور سولجر بازار سے ہوتے ہوئے نشتر پارک پہنچ سکتے ہیں جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے افراد تین ہٹی سے گرومندر کے ذریعے جلوس میں پہنچیں گے، سوسائٹی سے آنے والے افراد نمائش جبکہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر سے آنے والے افراد یونیورسٹی روڈ سے پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ سے سوسائٹی سگنل، پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی اور نوائے وقت چورنگی سے ہوتے ہوئے جلوس میں پہنچ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ اور کوئیک رسپانس فورس بھی جلوسوں کی حفاظت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کابل:امام بارگاہ پرخودکش دھماکا، 20 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق جلوس میں داخل ہونے والے ہر شخص کو چیک کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈبل سواری پر پابندی ایک روز کے لیے لگائی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور دیگر اداروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024