• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

محض 2 غذائی عادات لاکھوں کینسر کیسز کا باعث

شائع May 23, 2019
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کی غذا زندگی میں کینسر کے خطرے کو بڑھانے یا اس سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ محض 2 غذائی عادات اس وقت کینسر کے لاتعداد نئے کیسز کا باعث بن رہی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اپنی غذا میں اناج اور دودھ سے بنی مصنوعات کا کم استعمال کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اناج اور دودھ سے بنی مصنوعات کا ناکافی استعمال اس وقت لاکھوں نئے کینسر کیسز کا باعث بن رہا ہے اور یہ اعدادوشمار صرف امریکا کے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ 2015 میں غذا پر دھیان نہ دینے کے نتیجے میں امریکا میں 80 ہزار کینسر کیسز سامنے آئے۔

ناقص غذائی عادات کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتی ہیں اور یہ ہر وقت بیٹھے رہنے کے مقابلے میں بھی زیادہ خطرناک ہے۔

اس سے پہلے بھی تحقیقی رپورٹس میں غذائی عادات اور کینسر کے درمیان تعلق سامنے آچکا ہے یعنی پراسیس گوشت کا زیادہ استعمال اور اناج کو کم کھانا آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں ماضی کی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت کیا گیا کہ 2015 میں 38.3 فیصد آنتوں کے کینسر کا خطرہ ناقص غذائی عادات کا نتیجہ تھا۔

اس طرح 25.9 فیصد منہ اور چند دیگر اقسام کے کینسر کا تعلق بھی غذا سے تھا۔

محققین کے مطابق اناج، دودھ سے بنی مصنوعات، پھلوں اور سبزیوں کا کم استعمال جبکہ زیادہ پراسیس گوشت اور سرخ گوشت کے ساتھ ساتھ میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال لاکھوں کینسر کیسز کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق میں بھی تخمینہ لگایا گیا کہ 16 فیصد غذا سے جڑے کینسر کینسز کا تعلق موٹاپے سے بھی تھا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جے این سی آئی کینسر اسپیکٹرم میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024