• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جون میں سینما گھروں میں یہ پاکستانی فلمیں ضرور دیکھیں

شائع May 23, 2019
جون میں پاکستان کی 4 فلمیں ریلیز ہوں گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
جون میں پاکستان کی 4 فلمیں ریلیز ہوں گی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی سینما انڈسٹری دنیا میں بھلے ہی ہولی وڈ اور بولی وڈ انڈسٹری سے پیچھے ہو لیکن اب پاکستانی سینما میں بھی تیزی سے فلمیں بن کر سامنے آرہی ہیں۔

ان فلموں میں صرف بہترین کیمرا ورک کا خیال ہی نہیں رکھا جارہا بلکہ بہترین اداکاری اور مضبوط کہانی کے ساتھ سامنے آنے والی ہر پاکستانی فلم صرف یہاں ہی نہیں دنیا بھر میں لوگوں کا دل جیت رہی ہیں۔

ان کی چند مثالیں فلم 'کیک' اور 'لال کبوتر' ہیں جنہیں ناظرین نے بےحد پسند کیا۔

رواں سال جون میں بھی پاکستان کی چار فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں، جن کے ٹریلرز کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ فلمیں بھی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ثابت ہوں گی۔

چھلاوہ

چھلاوہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف ہیں جو اس سے قبل 'کراچی سے لاہور' اور 'لاہور سے اگے' جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

کراچی سے لاہور ایک ہٹ فلم تھی جبکہ لاہور سے آگے فلاپ ثابت ہوئی تھی۔ چھلاوہ وجاہت رؤف کی تیسری فلم ہے جس میں مرکزی کردار مہوش حیات، اظفر رحمان، زارا نورعباس جیسے اداکار ادا کررہے ہیں۔

چھلاوہ عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق چھلاوہ فلم کا ٹوٹل بجٹ چار کروڑ ہے۔

رونگ نمبر 2

رونگ نمبر 2 بھی رومانوی کامیڈی فلم ہے جسے یاسر نواز اور حسن ضیا نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

پروڈیوسرز کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم ان کی 2015 کی اوسط بزنس کرنے والی فلم رونگ نمبر کا سیکوئل ہے جبکہ ٹریلر سے یہ بات غلط ثابت ہوچکی ہے کیونکہ فلم کی کاسٹ اور کہانی مکمل طور پر پہلی فلم سے مختلف ہے۔

رونگ نمبر 2 میں مرکزی کردار نیلم منیر اور سمیع خان نے ادا کئے ہیں۔ دیگر نمایاں اداکاروں میں جاوید شیخ، ثنا فخر اور محمود اسلم شامل ہیں۔

رونگ نمبر 2، سوا تین کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے اور عید الفطر پر چھلاوہ فلم کے ساتھ ہی نمائش پذیر ہوگی۔

کتاکشا

لکھاری و ہدایتکار ابوعلیحہ کی فلم کتاکشا کو پاکستان کی پہلی سائیکولوجیکل ہارر فلم کہا جارہا ہے۔

فلم کی شوٹنگ کلر کہار، سون ویلی اور کٹاس راج کی خوبصورت اور تاریخی لوکیشنز پر کی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سلیم معراج، نمرہ شاہد، مبین گبول، کرن تعبیر اور قاسم خان شامل ہیں۔

کتاکشا اٹھانوے لاکھ روپے کی قلیل لاگت سے بنائی گئی ہے اور اسے آپ حالیہ برسوں میں پاکستان کی سب سے لو بجٹ فلم کہہ سکتے ہیں۔ کتاکشا 21 جون کو پاکستان بھر میں ریلیز ہورہی ہے۔

باجی

معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم باجی، 28 جون کو ملک بھر میں ریلیز ہورہی ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں میرا، عثمان خالد بٹ ، آمنہ الیاس اور محسن عباس حیدر شامل ہیں۔

فلم ایک مشہور اداکارہ اور ایک فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی خوہشمند نئی اداکارہ کے آپسی چپقلش اور فلم انڈسٹری کے اتار چڑھاو پر بنائی گئی ہے۔

باجی فلم کا تخمینہ لاگت 6 کروڑ بتایا جارہا ہے۔

ماہ جون میں ریلیز ہونے والی چاروں فلمیں باکس آفس پر کتنا بزنس کرتی ہیں، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Kamran May 23, 2019 09:04pm
3 mega Budget movies ke sath aik alag trhan ki movie release krna bhi aik achievement ha...So good luck Kataksha
Imran May 24, 2019 03:47am
Kataksha daikhni ha kyn ke yah Ali Bhai ki ha aur Chalwa is lyah daikhni us main Sitara Imtiaz hain
Mujahid May 24, 2019 03:34pm
Good luck Kataksha

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024