• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عفان اور یمنیٰ عید ٹیلی فلم میں کاسٹ

شائع May 23, 2019
ان کی ٹیلی فلم عید الفطر پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان کی ٹیلی فلم عید الفطر پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار عفان وحید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی رواں سال عید الفطر کے موقع پر مداحوں کو اپنی عید ٹیلی فلم کے ساتھ محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے عفان وحید کا کہنا تھا کہ 'اس فلم میں، میں جو کردار نبھارہا ہوں وہ نوجوان لڑکا خود کو بےحد پسند کرتا ہے، جس کی تربیت اس کی والدہ نے تنہا کی ہے، یمنیٰ کا کردار مجھ سے الگ ہے، اس کی تربیت اس کے والد نے تنہا کی ہوگی اور ان دونوں کے والدین چاہتے ہیں کہ یہ دونوں شادی کرلیں'۔

اداکار نے مزید بتایا کہ 'جس کے بعد ان دونوں کرداروں نے مل کر فیصلہ کیا کہ یہ اپنے والدین کے سامنے ایسا پیش کریں گے جیسے یہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی شادی کے بارے میں باتیں کرنا کم کردیں، ٹیلی فلم کے آخر میں ناظرین کے لیے ایک سرپرائز بھی ہے تاہم اسے سمجھنے کے لیے انہیں شروع سے فلم دیکھنی ہوگی'۔

عفان وحید کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اس ٹیلی فلم کا اسکرپٹ بےحد پسند آیا، اس کی رومانوی کامیڈی کہانی شائقین کو بھی پسند آئے گی۔

مزید پڑھیں: عفان وحید نے پہلی بار طلاق کے بارے میں سب کچھ بتادیا

اس ٹیلی فلم کے نام کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا، اس کی کہانی عدیل رضا نے تحریر کی جبکہ اس کی ہدایات محسن طلعت دے رہے ہیں۔

ٹیلی فلم کی کاسٹ میں صمن انصاری، نعمان مسعود بھی موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024