• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'باپ بننا چاہتا ہوں لیکن بیوی کی خواہش نہیں'

شائع May 23, 2019
سلمان خان اس وقت اپنی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
سلمان خان اس وقت اپنی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان سے اکثر و بیشتر شادی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے تاہم اداکار ہمیشہ ہی شادی سے انکار کردیتے ہیں۔

سلمان خان کا نام تو کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا تاہم وہ کسی سے بھی شادی کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہوتے۔

53 سالہ اداکار جس بھی ایونٹ میں موجود ہوں، چاہیں وہ اپنی فلم کی تشہیر کررہے ہوں، یا کوئی انٹرویو دے رہے ہوں، ان سے یہ سوال ضرور کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب تک کریں گے جبکہ اداکار اپنے انٹرویوز میں یہ بھی بتاتے ہیں کہ انہیں بچے بےحد پسند ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان شادی سے قبل اپنی ہونے والی بیوی کے لیے فکرمند

حال ہی میں دیے ایک انٹرویو میں سلمان خان سے پھر اس ہی حوالے سے سوال پوچھا گیا جس پر اداکار نے بتاہا کہ وہ باپ تو بننا چاہتے ہیں لیکن انہیں بیوی کی خواہش نہیں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ 'مجھے بچوں کی خواہش ہے، لیکن بچوں کے ساتھ پھر ان کی والدہ بھی آتی ہیں، مجھے بیوی کی خواہش نہیں لیکن میرے بچوں کو والدہ کی ضرورت ہوگی، لیکن ہوسکتا ہے کہ اگر ایسا کبھی ہو تو بہت سے لوگ ان کا خیال رکھ رہے ہوں اور تب میں ساتھ ساتھ کام بھی کرسکوں'۔

خیال رہے کہ سلمان خان کا نام ان کے کیریئر میں کئی اداکاراؤں سے جوڑا گیا، ان میں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور جیکولین فرمینڈز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنوارے سلمان خان کا شادی شدہ افراد کی زندگی سے متعلق اہم انکشاف

ایسی بھی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ سلمان خان اور کترینہ کیف جلد شادی کرلیں گے۔

تاہم کترینہ نے سلمان خان سے بریک اپ کرکے رنبیر کپور سے تعلقات استوار کرلیے تھے، جس کے بعد ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا تھا کہ 'کترینہ کیف خان بن سکتی تھی تاہم اس نے کپور بننے کا فیصلہ کرلیا'۔

مزید پڑھیں: سلمان خان سے شادی کیلئے نوجوان لڑکی ان کے گھر پہنچ گئی

بعدازاں سلمان خان کے اپنی قریبی دوست گلوکارہ یولیا ونتور کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئیں، یہ دونوں کئی مرتبہ ایک ساتھ ایونٹس میں بھی نظر آئے، تاہم ان دونوں نے ہی اپنے افیئر یا شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سلمان خان اس وقت اپنی فلم 'بھارت' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں سلمان خان کے ہمراہ دیشا پٹانی اور کترینہ کیف کام کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024