• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

سابق گرل فرینڈ ایشوریا رائے کا مذاق اڑانا ویویک اوبرائے کو مہنگا پڑ گیا

شائع May 21, 2019
ان دونوں نے ایک ساتھ فلم 'کیوں ہوگیا نہ' میں کام کیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان دونوں نے ایک ساتھ فلم 'کیوں ہوگیا نہ' میں کام کیا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار ویویک اوبرائے اور اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان ہوئے بریک اپ کو کئی سال گزر چکے ہیں اور یہ دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں کافی آگے بڑھ چکے ہیں، اس کے باوجود بھی اداکار ویویک نے ایک مرتبہ پھر ایشوریا رائے کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑادیا۔

ویویک اوبرائے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک میم (مزاحیہ تصویر) شیئر کی، جس میں ایشوریا رائے اپنے دونوں سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اور خود ویویک اور شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ ابھیشیک کے ساتھ تصویر میں ان کی 7 سالہ بیٹی آرادھیا بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ 1999 میں کیریئر کے آغاز میں ایشوریا رائے اور سلمان خان ایک دوسرے کو بےحد پسند کرتے تھے جبکہ ان کو بولی وڈ کی کامیاب جوڑی بھی مانا جاتا تھا، ان دونوں نے ایک ساتھ 'ہم دل دے چکے صنم' جیسی کامیاب فلم بھی کی۔

مزید پڑھیں: کیا سلمان اب بھی ویویک سے ناراض ہیں؟

تاہم 2002 میں ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا، جس کے بعد ایشوریا نے سلمان پر ان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔

بعدازاں ویویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، البتہ جب ویویک نے سلمان خان کے خلاف ایک پریس کانفرنس منعقد کی تو ایشوریا رائے ان سے ناراض ہوگئیں، جس کے بعد ان دونوں کے راستے بھی الگ ہوگئے۔

اس کے کچھ ہی وقت بعد اداکار ابھیشیک بچن سے ایشوریا کی دوستی بڑھی جس کے بعد اداکار نے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف

ایشوریا رائے اور ابھییشک کی شادی 2007 میں ہوئی تھی، ان کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

ویویک اوبرائے نے ایشوریا کے اس ہی ماضی سے متعلق میم شیئر کی، تاہم اس کے فوری بعد ہی انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی ویویک اوبرائے پر ان کی اس حرکت کے باعث تنقید کی۔

سونم کپور کی تنقید کے بعد ویویک اوبرائے ایک انٹرویو میں اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'آپ اپنی فلموں میں تھوڑی کم اوور ایکٹنگ کریں اور سوشل میڈیا پر تھوڑا کم ردعمل دیا کریں'۔

بعدازاں ویویک اوبرائے نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس میم کے لیے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ایک خاتون کو بھی یہ پسند نہیں آئی تو وہ شرمندہ ہیں اور اسے فوری ڈیلیٹ کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025