• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آن لائن گیم پب جی کی عادی خاتون کا طلاق کا مطالبہ

شائع May 19, 2019

بھارت میں آن لائن ملٹی پلیئر گیم پب جی کے کئی لوگ دیوانے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں اس پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

پب جی نے معاشرے میں جہاں نوجوانوں نے پب جی کھیلنے سے روکے جانے پر خودکشی کی ہے وہیں کچھ لوگ ایسے بھی سامنے ئے جنہوں نے پب جی کی وجہ سے اپنے شریک حیات سے علیحدگی کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس ہی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سامنے آیا ایک اور خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے خواتین کی ہیلپ لائن کال کرکے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ پب جی میں ملنے والے اپنے نئے گیمنگ پارٹنر کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں۔

خاتون کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ہیلپ لائن 'ابھیام' نے مشاورتی ٹیم قائم کی جس نے خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ سے معاملے پر سوال و جواب کیے۔

پوچھ گچھ کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون اپنا زیادہ تر وقت موبائل فون پر گزارتی ہیں جس سے ان میں ان کے اہلخانہ کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں معروف موبائل گیم ’پب جی‘ پر پابندی کا مطالبہ

خواتین کے لیے ہیلپ لائن ابھیام کے سربراہ بریندراسن گوہل کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'عمومی طور پر خواتین فون کرکے کہتی ہیں کہ ان کے بچے پب جی کے عادی ہیں تاہم اس طرح کی کال ہمیں پہلی مرتبہ موصول ہوئی ہے'۔

خاتون سے ملاقات کرنے والی مشاورتی ٹیم کی انچارج سوال ساگاتھیا کا کہنا تھا کہ 'ہم نے خاتون کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں بحالی کے مرکز میں رہنے کا مشورہ دیا جسے انہوں نے یہ کہہ کر ٹھکرادیا کہ وہاں موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں دی جاتی'۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون نے اپنے فیصلے پر دوبارہ سوچنے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024