پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کے لیے 20 نئی بسیں پہنچادی گئیں
صوبہ خیبر پختنخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (بی آر ٹی) کے لیے 20 نئی بسیں پہنچادی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق 18 میٹر لمبی بسوں میں 125 مسافروں کی گنجائش ہے اور ائیرکنڈیشن اور وائی فائی کے ساتھ تمام جدید سہولیات بھی موجود ہیں۔
نئی بسوں کی آمد سے بی آر ٹی منصوبے میں شامل بسوں کی تعداد اب 70 ہوگئی، تاہم منصوبے کے لیے کل 220 بسیں درکار ہیں۔
ان بسوں میں معذور افراد کے لیے الگ سیٹیں بھی بنائی گئی۔
شہریوں کو منصوبے کی شروعات کا بے صبر ی سے انتظار، مگر مگر یہ بسیں روٹ پرکب دوڑے گی اس کا جواب ڈیڑھ سال بعد بھی معلوم نہ ہوسکا۔