• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بھاگ ملکھا بھاگ' کا کامیاب سفر جاری'

شائع July 20, 2013
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو
بھاگ ملکھا بھاگ۔- آن لائن فوٹو

معروف ہندوستانی ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کی زندگی کی حقیقی کہانی پر بنائی گئی فرحان اختر اور سونم کپور کی فلم 'بھاگ مِلکھا بھاگ' باکس آفس پر کامیاب ہوگئی۔

بارہ جولائی کو ریلیز کی گئی ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا کی اس فلم نے پہلے ہی ہفتے شائقین کو سینیما کی طرف بھگا کر لاتے ہوئے کم وبیش 53 کروڑ کا بزنس کرلیا۔

ریلیز سے قبل اسکریننگ سےایک اعشاریہ 5 کروڑ کمانے والی 'بھاگ ملکھا بھاگ' نے پہلے دن 8 اعشاریہ 50، دوسرے دن 11، تیسرے دن 12 اعشاریہ 80، چوتھے روز پانچ اعشاریہ70، پانچویں روز5 اعشاریہ 32، چھٹے روز چار اعشاریہ 82 اور ساتویں روز4 اعشاریہ 30 کروڑ کما کر اب تک تقریباً 53 اعشاریہ 49 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلم ہندوستانی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی سوانح حیات پر تیار کی گئی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ فرحان اختر کو پاکستانی ٹیم کی قیادت کا کہا جاتا ہے تو وہ تقسیم برصغیر کے موقع پر اپنے والدین کے قتل کے باعث اس سے انکار کردیتے ہیں۔

اس فلم میں فرحان اختر کا آن اسکرین ملکھا سنگھ بننے کا سفر بھی دکھایا گیا ہے۔

اس شارٹ فلم میں فرحان اختر کی جسمانی تربیت اور ورک وغیرہ دکھایا گیا ہے تاکہ وہ فلائنگ سکھ کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ کا ان کے عروج کے دور جیسا جسم بناسکیں۔

فرحان اختر کے بقول انھوں نے چھ ماہ تک 4 سے 5 گھنٹے تک جسمانی تربیت کی۔

ہدایت کار اوم پرکاش مہرا نے اس فلم کو خود ہی پروڈیوس کیا جس میں مرکزی کرداروں کے لیے فرحان اختر کے ساتھ سونم کپور کا چناؤ کیا گیا جبکہ ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کی بیان کی گئی کہانی کو پرسون جوشی نے فلمی انداز میں تحریر کیا ہے جبکہ میوزک شنکر احسان لوئے نے ترتیب دیا۔

واضح رہے کہ اس فلم سے حاصل ہونے والا پورا منافع ضرورت مند ایتھلیٹس کی مدد کے لیے وقف کردیا جائے گا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

تبصرے (1) بند ہیں

بھاگ ملکھا بھاگ’ کا کامیاب سفر جاری’ Jul 20, 2013 04:50am
[…] Click to view slideshow. […]

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024