• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

افطار پارٹی کی رونق، مزیدار سندھی بریانی

شائع May 16, 2019
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

رمضان کے دوران اگر آپ نے دوستوں یا خاندان کے افراد کے لیے گھر میں افراد پارٹی رکھنے کا ارادہ کیا ہے تو سب سے زیادہ پریشانی اس ہی بات پر ہوتی ہے کہ افطار بنایا جائے یا کھانا پیش کیا جائے؟

کچھ لوگ افطار پارٹیز میں صرف وہی ڈشز پیش کرتے ہیں جو عام طور پر افطاری کا حصہ ہوتی ہیں جبکہ کچھ ایسے پکوانوں کو فوقیت دیتے ہیں جن سے پیٹ باآسانی بھر جائے۔

تاہم کیوں کہ اس بار اپنی افطار پارٹیز میں کچھ نیا کرکے دیکھیں؟

اگر آپ اپنے گھر میں افطار پارٹی رکھنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں تو افطاری میں پیش کی جانے والے عام ڈشز کے ساتھ مزیدار سندھی بریانی بنانے کا انتخاب برا نہیں۔

روزہ کھولنے کے لئے افطار میں سموسے، پکوڑے، چھولے، دہی بڑے وغیرہ تو پیش کریں ہی کیوں کہ ان کے بغیر افطاری مکمل نہیں، البتہ کھانے میں صرف ایک ڈش سندھی بریانی بنالیں جو باقی ہر ڈش پر بھاری ثابت ہوگی۔

بریانی ویسے بھی دعوتوں میں بننے والا پکوان ہے، تو اپنے گھر رمضان میں عام بریانی کے بجائے سندھی بریانی بناکر لوگوں کا دل جیت لیں۔

سندھی بریانی کو تیار کرنا تھوڑا محنت طلب ضرور ہے، مگر اتنا مشکل بھی نہیں کہ اسے گھر پر تیار نہ کیا جاسکے، اس کی آسان ترکیب یہاں جانیئے:

اجزاء

چاول باسمتی اعلیٰ کوالٹی 500 گرام

مرغی یا گوشت 500 گرام چھوٹی بوٹیاں

آلو 300 گرام کاٹ لیں

ٹماٹر 250 گرام کاٹ لیں

پیاز 2 عدد کاٹ کاٹ لیں

آلو بخارے 150 گرام

دہی 150 گرام

کوکنگ آئل 2 کپ

بریانی ایسنس حسب ضرورت

سرخ مرچ پاؤڈر حسب ضرورت

نمک حسب ضرورت

ہری مرچ 6 عدد

پودینہ اور دھنیا ایک ایک گٹھی

لہسن اور ادرک پاؤڈر ایک ایک چائے کا چمچ

مکس ثابت گرم مصالحہ 75 گرام کوٹ لیں

زردے کا رنگ حسب ضرورت

ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں آدھے تیل کے ساتھ پیاز تلیں،اور انہیں دہی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔

ایک علیحدہ برتن میں باقی تیل میں لہسن، ادرک اور گرم مصالحہ بھن لیں، جب یہ بھن جائیں تو ان میں آلو ڈال لیں۔

مصالحہ اور آلو گل جائیں تو اس میں گوشت ڈال کر تھوڑا سا پانی ڈال کر بھن لیں، آخر میں ٹماٹر، پیاز، نمک، دھنیا پودینہ،دہی، آلو بخارہ اور دیگر چیزیں بھی ڈال دیں۔

الگ برتن میں چاول بوائل کریں۔

ایک بڑے برتن میں پہلے قورمہ پھر اس کے اوپر چاول ڈالیں، سب سے اوپر بریانی ایسنس اور زردے کا رنگ ڈال کر تھوڑے پانی کے ساتھ دم کرلیں۔

چند منٹ بعد اتارکر پلیٹوں میں نکال لیں۔

چاہیں تو رائتہ تیار کرکے اس سے نوش فرمائیں، چاہیں تو سلاد کے ساتھ کھائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024