• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسرائیل: ہیکرز نے یورو ویژن مقابلے کی آن لائن اسٹریمنگ ہیک کرلی

شائع May 15, 2019
مقابلے کی ویب کاسٹ ہیک کرنے کا الزام حماس پر عائد کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
مقابلے کی ویب کاسٹ ہیک کرنے کا الزام حماس پر عائد کیا گیا — فوٹو: رائٹرز

ہیکرز نے اسرائیل کی گلوکاری کے عالمی مقابلے کی آن لائن اسٹریمنگ ہیک کرکے تل ابیب کے تباہ ہونے کی اینیمیٹڈ تصاویر شائع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیل کے سرکاری ٹی وی نے سیمی فائنل مقابلے کی ویب کاسٹ ہیک کرنے کا الزام حماس پر عائد کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اپنے دارالحکومت تل ابیب میں گلوکاری کا عالمی مقابلہ منعقد کر رہا ہے جس میں یورپی براڈکاسٹ یونین کے رکن ممالک سے گلوکار حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہودیوں کے اثاثوں کی واپسی پر پولینڈ نے اسرائیلی حکام کا دورہ منسوخ کردیا

جب یورو ویژن کی ویب کاسٹ ہیک کی گئی تب مقابلے کے پہلے مرحلے کی آن لائن اسٹیمرینگ جاری تھی تاہم ٹیلی ویژن پر نشریات بدستور جاری رہی۔

ہیکر نے ویب کاسٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر پروگرام کے میزبان شہر تل ابیب پر میزائل حملے کی وارننگ جاری کی اور شہر کو تباہ ہوتے ہوئے دکھایا۔

پیکرز کی جانب سے پیغام جاری ہوا کہ ’میزائل کے حملے کا خطرہ ہے، برائے مہربانی گھروں اور پناہ گاہوں میں جائیں، اسرائیل محفوظ نہیں ہے، آپ جلد دیکھیں گے‘۔

جس کے بعد اسکرین پر اینیمیٹڈ سیٹلائیٹ ویڈیو نشر ہوئی جس میں ساحلی شہر تل ابیب میں دھماکے ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'امریکی جارحیت پر ایران کے اسرائیل پر حملے کا خدشہ'

مقامی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو ایلڈاڈ کوبلزین نے اسرائیلی آرمی کے ریڈیو پر انٹرویو دیا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ حماس کی جانب سے ایسے خطرات لاحق ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لیکن مجھے خوشی ہے کہ چند منٹ بعد ہی ہیکرز کی سازش کو ناکام بنادیا گیا‘۔

عالمی میڈیا کے مطابق گلوکاری کے مقابلے میں تقریباً 41 گلوکار حصہ لے ہیں، جبکہ 2 گلوکار اپنی نامزدگیوں سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

بائیکاٹ، محرومی، پابندیاں (بی ڈی ایس) نامی مہم میں اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ ایونٹ کے ذریعے تل ابیب، فلسطینوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ سے توجہ اٹھانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

مہم میں عالمی گلوکارہ میڈونا سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقابلے کے فائنل میں اپنی شمولیت سے انکار کر دیں۔

جس کے جواب میں میڈونا نے کہا کہ ’کسی کے سیاسی ایجنڈے کی وجہ سے وہ میوزک سے دور نہیں رہ سکتیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024