• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میں کامیاب

شائع May 15, 2019 اپ ڈیٹ May 29, 2019
ندا ڈار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: بشکریہ پی سی بی
ندا ڈار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: بشکریہ پی سی بی

پریٹوریا: ثنا میر کی عمدہ باﺅلنگ کے ساتھ ساتھ بسمعہ معروف اور ندا ڈار کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ وومن ٹیم کو پہلے ٹی20 میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

پریٹوریا میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔

ثنا میر نے اپنے پہلے ہی اوور میں دونوں اوپنرز کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم پر دباﺅ بڑھا دیا جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔

لیزل لی اور تازمین برٹز بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئیں جبکہ کلوئے ٹراﺅن 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان سیونی لوس 10 رنز بنا سکیں۔

ثنا میر نے 3، ندا ڈار نے 2، عالیہ ریاض اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

عمیمہ سہیل 10 اور جویریہ رﺅف بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئیں اور 29 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم دبآ میں آ گئی لیکن پھر بسمہ اور ندا ڈار ڈٹ گئیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 89 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

ندا ڈار 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئیں لیکن تب تک پاکستان کی فتح یقینی ہو چکی تھی اور 53 رنز بنانے والی بسمعہ معروف نے ارم جاوید کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

ندا ڈار کو آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 5 ٹی20 میچوں میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024