نئی ’میلیفسنٹ‘ میں انجلینا جولی ولن بن گئیں

شائع May 15, 2019
فلم 18 اکتوبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 18 اکتوبر کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

2014 میں سامنے آئی ڈزنی کی کامیاب فلم ’میلیفسنٹ‘ میں انجلینا جولی نے ایک جادوگرنی کا کردار نبھایا تھا اور اب وہ اس فلم کے سیکوئل میں اپنے اس ہی کردار کے ساتھ واپس آچکی ہیں۔

فلم ’میلیفسنٹ‘ 1959 کی ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ’سلیپنگ بیوٹی‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی، تاہم اس فلم کی کہانی میں جادوگرنی کا کردار منفی سے مثبت میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

لیکن اس فلم کے سیکوئل ’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘ کے پہہلے ٹیزر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اداکارہ کا وہ مثبت کردار تبدیل ہوچکا ہے اور اب وہ فلم کی ولن بن رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 2014 کی فلم کی کامیابی کے بعد ڈزنی نے 2015 میں ہی اس فلم کے سیکوئل کو بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’میلیفسنٹ‘ کا سیکوئل جلد بنے گا

جس کے بعد طویل عرصے تک فلم پر کام جاری رہا۔

نئی فلم کی کہانی مصنف لنڈا ولورٹن نے تحریر کی ہے، جبکہ اس کی ہدایات جوئچم روننگ نے دی۔

فلم ’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘ رواں سال 18 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025