• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

شائع May 13, 2019 اپ ڈیٹ May 16, 2019
پریمیئر لیگ کے سیزن میں مانچسٹر سٹی نے 98 پوائنٹس حاصل کیے — فوٹو: اے ایف پی
پریمیئر لیگ کے سیزن میں مانچسٹر سٹی نے 98 پوائنٹس حاصل کیے — فوٹو: اے ایف پی

مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو 4-1 گول سے شکست دے کر انگلش یمیئر لیگ کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا۔

مانچسٹر سٹی کو ایمکس اسٹیڈیم میں حاصل ہونے والی اس جیت سے لیورپورل کی وولز کے خلاف جیت رائیگاں گئی۔

میچ کے دوران مانچسٹر سٹی کی جانب سے سرجیو اگویرو، ایمیرک لاپورتے، ریاض مہریز اور الکے گنڈوگان نے گول کیے جبکہ برائٹن کی جانب سے گلین مرے کے پہلے گول نے ان کی ٹیم کو کھیل کے 25 ویں منٹ تک بدستور برتری دلائی تھی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 2009 میں یکے بعد دیگرے دو ٹائٹل جیتنے کے بعد انگلش پریمیئر لیگ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بھی ٹیم نے اس اعزاز کو حاصل کیا ہو۔

مانچسٹر سٹی نے اس جیت کے ساتھ مجموعی طور پر 98 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 100 پوائنٹ کے ریکارڈ سے صرف 2 پوائنٹ کم ہے۔

اس بہترین سیزن میں مانچسٹر سٹی کا لیورپول سے سخت مقابلہ رہا اور سیزن کے آخری مراحل میں دونوں ٹیموں نے ہار ماننے سے انکار کردیا تھا۔

مانچسٹر سٹی کی اس مہم میں لگاتار 14 کامیابیاں ہیں۔

سیزن میں لیورپول نے 97 پوائنٹس حاصل کیے جو پریمیئر لیگ کے سیزن میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کافی سمجھے جارہے تھے۔

مانچسٹر سٹی کے کپتان ونسنٹ کومپنی کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے یہ بہت ہی مشکل مگر اعتماد بخش تھا، لیورپول حیرت انگیز رہی، وہ ہارنے کے قابل نہیں لیکن میں اپنی ٹیم کے لیے خوش ہوں، ہمیں اپنی خواہشات سے کہیں بڑھ کر ملا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024