• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال، ڈیوڈ بیکہم پر ڈرائیونگ کی پابندی

شائع May 10, 2019 اپ ڈیٹ May 15, 2019
انگلینڈ کے سابق کھلاڑی اپنے خلاف دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال کرنے کے کیس کی سماعت کے لیے مقامی عدالت پہنچے تھے — فوٹو:اے ایف پی
انگلینڈ کے سابق کھلاڑی اپنے خلاف دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال کرنے کے کیس کی سماعت کے لیے مقامی عدالت پہنچے تھے — فوٹو:اے ایف پی

انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر 6 ماہ کی ڈرائیونگ کی پابندی عائد کردی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ سابق کھلاڑی نے 21 نومبر کو لندن میں عوام کی جانب سے نشاندہی کرنے پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

جنوبی لندن کے بروم لے مجسٹریٹ کورٹ نے فٹبالر کے لائسنس پر 6 ماہ کی پینالٹی پوائنٹس عائد کیے اور 750 پاؤنڈ جرمانہ عائد کرتے ہوئے 100 پاؤنڈ استغاثہ کی فیس اور 75 پاؤنڈ سرچارج فیس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

ضلعی جج کیتھرین مور کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم کے لائسنس میں اس سے قبل تیز رفتاری کے باعث 6 پوائنٹس لگے ہوئے تھے جس کے بعد اب لگنے والے پوائنٹس کے بعد وہ 12 پوائنٹ کی حد پار کرچکے ہیں جس سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت میں انہوں نے اپنا پورا نام، تاریخ پیدائش اور پتہ بتایا۔

استغاثہ کے وکیل میتھیو اسپریٹ کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم کی عوام میں سے ایک شخص نے ٹریفک میں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تصویر کھینچی تھی۔

دفاعی وکیل جرارڈ ٹائیرل کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم گاڑی آہستہ چلارہے تھے اور اس واقعے کے بارے میں انہیں کچھ خاص یاد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جو ہوا اس کو وجہ سے چھپایا نہیں جاسکتا لیکن ان کی نظر میں انہیں کچھ یاد نہیں، انہوں نے اعتراف جرم کرنا تھا اور انہوں نے وہی کیا‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024