• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

رمضان کی آمد: ہواوے کا اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

شائع May 7, 2019
ہواوے پی 30 لائٹ — فوٹو بشکریہ ہواوے
ہواوے پی 30 لائٹ — فوٹو بشکریہ ہواوے

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان میں اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ہواوے نے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے ہواوے پی 30 لائٹ سمیت دیگر فونز کے لیے خصوصی رمضان آفر کا اعلان کیا ہے۔

ہواوے کے مطابق پی 30 لائٹ، نووا 3 آئی، وائے نائن 2019، اور وائے 5 لائٹ کی قیمتوں میں ماہ رمضان کے دوران کمی کی گئی ہے۔

پی 30 لائٹ اس کمپنی کے فلیگ شپ پی 30 سیریز کا فون ہے جسے کمپنی نے سیلفی سپراسٹار قرار دیا ہے کیونہ اس مین 32 میگا پکسل کا طاقتور فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون ماہ رمضان کے دوران 47 ہزار 999 روپے سے کم کرکے 43 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اسی طرح نووا 3 آئی اسمارٹ فون کی قیمت 45 ہزار 199 روپے سے کم کرکے 40 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

اس فون میں فرنٹ پر 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جبکہ اس کے بعد پر 16 اور 2 میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے وائے نائن 2019 میں بھی آگے اور پیچھے دو،2 کیمرے دیئے گئے ہیں اور اس کی قیمت 37 ہزار 999 روےے سے کم کرکے 35 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے۔

اس فون میں فرنٹ پر 16MP+2MP جبکہ بیک پر13MP+2MP کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ کمپنی کا اپنا کیرین 710 اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے جو کہ گیمنگ کے تجر بے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے ۔

کمپنی کے انٹری لیول اسمارٹ فون وائے 5 لائٹ کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے کمی 15 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔

یہ خصوصی ڈسکاﺅنٹ آفر محدود مدت کے لیے پیش کی گئی ہے تاکہ رمضان کے اس مہینے میں صارفین اپنے پیاروں کو فونز تحفے کے طور پر پیش کر سکیں ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024