• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بھارت میں انتخابات کا پانچواں مرحلہ

شائع May 6, 2019

بھارت میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17 ویں انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پولنگ ہوئی۔

ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک میں انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، جس میں 8 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد ووٹنگ کے لیے رجسٹرڈ تھے۔

پانچویں مرحلے میں بہار، مقبوضہ کشمیر، جھاڑکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں پولنگ ہوئی۔

انتخابات کے اہم مرحلے میں سونیا گاندھی کے حلقے رائے بریلی، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کے حلقے لکھنو، امیتھی میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور سارن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجیو پرتاب کی نشست پر بھی ووٹنگ ہوئی۔

خیال رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں عام انتخابات 7 مراحل میں ہورہے ہیں، جو 19 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ان عام انتخابات میں بھارت میں مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لکھنو میں ووٹ کاسٹ کیا — فوٹو: ٹوئٹر

کلکتہ میں پولنگ کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گیے تھے — فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ کشمیر میں برقع پوش خواتین پولنگ ایجنٹس کے فرائض انجام دے رہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

جے پور میں خواتین کی بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا — فوٹو: اے پی

راہول گاندھی کے حلقے امیتھی میں ووٹنگ کے لیے خواتین کی طویل لائن نظر آرہی ہے — فوٹو: اے ایف پی

ایودھیا میں مسلمان خواتین نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا  — فوٹو: رائٹرز

اترپردیش میں راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کے حلقوں پر انتخابات ہوئے — فوٹو: اے پی

مقبوضہ کشمیر میں پولنگ کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے پی

راجستھان میں آفیسرز اور سیکیورٹی اہلکار پولنگ کے لیے لوگوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں — فوٹو: اے پی

بھارتی علاقے لداخ میں بدھ مت برادری  سے تعلق رکھنے والے افراد ووٹ کاسٹ کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ہاوڑہ میں لوگ ووٹنگ کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں — فوٹو: اے پی