• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلیک لائولی نے شوہر کی فلم کے پریمیئر پر دنیا کو حیران کردیا

شائع May 6, 2019

ہولی وڈ اداکارہ بلیک لائولی نے اپنے شوہر اداکار رائن رینالڈز کی فلم ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘ کے پریمیئر کے دوران پوری دنیا کو حیران کردیا۔

ہولی وڈ کا یہ کامیاب جوڑا فلم ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘ کے پریمیئر میں ییلو کارپٹ (زرد قالین) پر جلوہ گر ہوا۔

اس دوران بلیک لائولی اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے زرد رنگ کے خوبصورت گاؤن میں نظر آئیں۔

لیکن جس بات نے سب کو حیران کردیا وہ یہ تھی کہ بلیک لائولی نے اس تقریب کے دوران دنیا کے سامنے اعلان کیا کہ وہ تیسرے بار ماں بننے والی ہیں۔

اداکارہ اس ایونٹ میں اپنے شوہر کے ہمراہ نظر آئیں جبکہ میڈیا کی تمام تر توجہ فلم کے بجائے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبر پر چلی گئی۔

بلیک لائولی نے اپنے بےبی بمپ (baby bump) کے ساتھ فوٹوگرافرز سے خوب تصاویر بھی بنوائیں۔

رائن اور بلیک کے ہاں پہلے بیٹے جیمز کی پیدائش 2014 میں ہوئی، جس کے بعد ان کی بیٹی آنیز 2016 میں پیدا ہوئی۔

خیال رہے کہ رائن رینالڈز اور بلیک لائولی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ بلیک لائولی کی پہلی جبکہ رائن رینالڈز کی دوسری شادی ہے۔

ان کی پہلی شادی اسکارلٹ جھنسن سے 2008 میں ہوئی تھی جو کہ 2011 میں ختم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے پسندیدہ کارٹون پوکیمون کا نامور کردار ’پکاچو‘ جاسوس بن گیا

واضح رہے کہ ہولی وڈ اداکار رائن رینالڈز نے اپنی فلموں میں سپر ہیروز کا کردار ادا کرنے کے بعد کارٹون کردار پکاچو پر بننے والی فلم ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘ کے کردار کو اپنی آواز دی۔

فلم ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘ بچوں میں مقبول پوکیمون کارٹون کے ایک مشہور کردار پر مبنی ہے۔

رائن رینالڈز کے آواز کے ساتھ بننے والی یہ متاثر کن فلم رواں سال 10 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024