• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’سپراسٹار‘ ماہرہ خان اور بلال اشرف

شائع May 6, 2019
فلم کی ہدایات احتشام الدین دے رہے ہیں—فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم کی ہدایات احتشام الدین دے رہے ہیں—فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ’آسک ماہرہ‘ (ماہرہ سے پوچھو) سیشن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

اس دوران اپنے پسندیدہ لپ بام سے لے کر جلد کا خیال رکھنے کی ٹپس تک سے اداکارہ نے اپنے متعلق کئی اہم باتیں شیئر کیں۔

اس ہی دوران ایک مداح نے ماہرہ خان سے ان کی اگلی فلم ’سپراسٹار‘ کے حوالے سے سوال کیا جبکہ یہ بھی پوچھا کہ اداکار بلال اشرف کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کا تجربہ ان کا کیسا رہا؟

مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور بلال اشرف ’سپراسٹار‘ کا حصہ

اس پر ماہرہ خان نے اپنے مداح کو جواب دینے کے ساتھ بلال اشرف کے ساتھ سامنے آنے والی اپنی فلم ’سپر اسٹار‘ کی پہلی جھلک بھی ریلیز کردی۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی، جس میں وہ بلال اشرف کے ساتھ موجود ہیں۔

جبکہ ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بلال کے ساتھ کام کرنے میں بےحد مزاح آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے آج تک کسی نے ہراساں نہیں کیا، ماہرہ خان

ماہرہ خان کی اس فلم کی پہلی جھلک دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس فلم میں 60 کی دہائی کا دور دکھایا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ کے بعد اداکار بلال اشرف نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ہمراہ فلم سے لی گئی ایک تصویر شیئر کردی۔

یاد رہے کہ فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری آنے والی فلم کی پروڈکشن کا کام جلد شروع ہوگا، اس فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے‘۔

مومنہ درید نے مرکزی کاسٹ کے علاوہ تو مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی، البتہ احتشام الدین اس فلم کی ہدایات دیتے نظر آئیں گے۔

جبکہ اس فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور میوزک اعظم سمیع خان نے تحریر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024