• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’کسی نے مجھے آئٹم کہا تو میں پلٹ کر اسے طمانچہ ماروں گی‘

شائع May 3, 2019
ملائیکا اروڑا کئی کامیاب بولی وڈ فلموں کے گانوں پر رقص کرچکی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ملائیکا اروڑا کئی کامیاب بولی وڈ فلموں کے گانوں پر رقص کرچکی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا اپنی اداکاری سے زیادہ رقص کے لیے جانی جاتی ہیں جو کئی مقبول گانے جیسے ’چھئیاں چھئیاں‘، ’منی بدنام ہوئی‘ اور ’انارکلی‘ پر ڈانس کرچکی ہیں۔

ایسے گانوں کی وجہ سے ہی ملائیکا اروڑا کو بولی وڈ کی آئٹم گرل بھی کہا جاتا ہے تاہم اداکارہ کو اپنے لیے آئٹم گرل سننا بالکل پسند نہیں۔

مزید پڑھیں: ڈانس نمبرز کرنے پر شرمندہ نہیں ہوں، ملائیکا اروڑا

ملائیکا اروڑا کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ایسے ہر شخص کو تھپڑ مارنا چاہتی ہیں جو انہیں آئٹم گرل کہہ کر بلاتا ہے۔

انوپما چوپڑا کو دیے ایک انٹرویو میں ملائیکا کا کہنا تھا کہ ’میں جب بھی کسی گانے پر رقص کرتی ہوں، اس میں میری اپنی مرضی شامل ہوتی ہے، میں نے کبھی کسی دباؤ میں رقص نہیں کیا، اگر مجھے کچھ پسند نہیں آرہا ہوتا، یا کوئی اسٹیپ نہیں سمجھ آتا میں اسے تبدیل کرواتی ہوں، میں بیوقوف نہیں ہوں، مجھے اندازہ ہے کہ کیا صحیح نظر آرہا ہے اور کیا نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اروڑا کی ‘پٹاخہ’ کے ‘ہیلو ہیلو’ کے ذریعے واپسی

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے ہمیشہ سے ہی برا لگا جب ایسے گانوں کو آئٹم سانگ کہا گیا، سوچیں اگر کوئی مجھے کہے یہ کیا آئٹم ہے، تو میں پلٹ کر ایسے شخص کو طمانچہ ماردوں‘۔

ملائیکا اروڑا کا ایسے گانوں پر رقص کرنے کے حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اندازہ ہے کہ اس طرح کے گانوں کو لوگ نامناسب سمجھتے ہیں، لیکن ان کی نظر میں یہ نامناسب نہیں۔

جہاں آج کل کئی فلم ساز اپنی فلموں میں آئٹم سانگ شامل کرنے کے خلاف ہیں وہیں ملائیکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کا ایسا سوچنا نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی بھی نہیں چاہوں گی کہ ایسے گانوں پر پابندی عائد ہو، ہماری فلموں میں ہمیشہ ہی گانے اور ڈانس کا کلچر دکھایا گیا، یہ سب ایک رات میں تبدیل نہیں ہوسکتا‘۔

مزید پڑھیں: ملائیکا کا خود کو ’لالچی‘ کہنے والے شخص کو کرارا جواب

ملائیکا نے حال ہی میں ہدایت کار ویشال بھردواج کی فلم ’پٹاخہ‘ میں ایک گانے پر رقص کیا۔

اس کے علاوہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں ان ہیں، ان کا اداکار ارجن کپور کے ساتھ افیئر اور شادی کی خبریں بھی میڈیا میں خوب وائرل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024