• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

’کیک‘ کا ایک سال بعد نیٹ فلکس پر پریمیئر

شائع May 3, 2019
فلم کیک گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم کیک گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی 2018 میں سامنے آئی فلم ’کیک‘ سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئی تھی جس کی کہانی اور اداکاروں کے کام کو خوب سراہا گیا تھا۔

اگر آپ نے عاصم عباسی کی یہ پہلی فلم سینما گھروں میں نہیں دیکھی تو اچھی بات یہ ہے کہ اب آپ اسے اچھے پرنٹ کے ساتھ اپنے گھر میں ہی دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کیک‘ جو بہت میٹھا نہیں، مگر پھیکا بھی نہیں

جبکہ وہ افراد جو اس فلم کو سینما میں دیکھ چکے ہیں، وہ جانتے ہوں گے کہ یہ فلم اتنی بہترین تھی کہ اسے اپنے گھر میں دوبارہ دیکھا جاسکتا ہے۔

عاصم عباسی جنہوں نے فلم کیک کی ہدایات کے ساتھ اس کی کہانی بھی تحریر کی، نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خاص خبر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میں کیک جیسی فلم نہیں بنی‘

ہدایت کار نے بتایا کہ ان کی یہ فلم بہت جلد نیٹ فلکس پر پریمیئر ہونے جارہی ہے۔

فلم کے مرکزی اداکار عدنان ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ان کی فلم کیک کا رواں ماہ 15 مئی کو نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوگا۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں صنم سعید، محمد احمد، فارس خالد، بیو ظفر، حرا حسین اور آمنہ شیخ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘کیک’ آسکر ایوارڈ کے لیے منتخب

فلم کی کہانی ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے، جو کئی چھوٹے چھوٹے تنازعات میں گھرا نظر آتا ہے، تاہم فلم میں شامل جذباتی، کامیڈی اور رومانوی مناظر کی وجہ سے اس فلم کو دیگر فلموں سے منفرد کہا گیا۔

یاد رہے کہ فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی کمیٹی نے فلم ‘کیک’ کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024