• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’بلبلے‘ کے نئے سیزن کی سب سے خاص بات کیا ہوگی؟

شائع April 29, 2019
بلبلے کا نیا سیزن جلد سامنے آئے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بلبلے کا نیا سیزن جلد سامنے آئے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کامیاب مزاحیہ ڈرامہ ’بلبلے‘ اپنی نئی اقساط کے ساتھ ٹیلی ویژن اسکرینز ہر واپسی کو تیار ہے جس کے لیے مداح بےحد پرجوش ہیں۔

اس مزاحیہ ڈرامے میں عائشہ عمر، حنا دلپزیر، محمود اسلم اور نبیل مرکزی کردار نبھاتے ہیں جو پاکستانی خاندانوں کے مزاحیہ رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

بلبلے کے نئے سیزن کے حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ ’ہم نئی اقساط کے ساتھ واپسی آرہے ہیں، نئے سیزن کی کہانی پہلے جیسی ہی ہوگی، تاہم اس میں کچھ نئی چیزیں شامل کی جائیں گی، بچے بڑے ہوچکے ہیں اور اس سیزن میں ہم ایک نئے گھر میں نظر آئیں گے‘۔

اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے عائشہ عمر نے بتایا کہ ’میرا کردار پہلے سے زیادہ بہتر نظر آئے گا اور باقی کرداروں میں سب سے سمجھدار ہوگا جو ہمیشہ کام کی بات ہی کرے گا‘۔

مزید پڑھیں: عائشہ عمر اتنی فٹ کیسے ہیں؟

کامیڈی ڈرامے میں کام کرنے کے حوالے سے عائشہ عمر نے بتایا کہ ’کامیڈی کرنا مشکل ہے، ہر اداکار یہ نہیں کرسکتا، خوش قسمتی سے ہمارے ہدایت کار کافی تجربہ کار ہیں‘۔

بلبلے کی پہلی قسط 22 اکتوبر 2009 کو سامنے آئی تھی، اس ڈرامے کی ہدایات رانا رضوان دے رہے ہیں، جبکہ کہانی علی عمران اور صبا حسن نے تحریر کی، اس ڈرامے کو تبیل خود پروڈیوس کررہے ہیں۔

اس ڈرامے کو شہرت حنا دلپزید کے کردار ’ممتاز عرف مومو‘ کے سامنے آنے کے بعد ملی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024