• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دارچینی اور شہد کا استعمال موٹاپے سے نجات کے لیے مددگار

شائع April 29, 2019
شہد اور دار چینی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں— شٹر اسٹاک فوٹو
شہد اور دار چینی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ اضافی جسمانی وزن میں کمی لانے کا قدرتی ذریعہ تلاش کررہے ہیں؟ تو اس کا جواب آپ کے کچن میں موجود ہے۔

درحقیقت شہد اور دار چینی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

شہد کا استعمال تو صدیوں سے لوگ مختلف طبی مسائل سے بچاﺅ کے لیے کررہے ہیں اور یہ وہ چیز ہے جو کبھی ایکسپائر نہیں ہوتی۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ شہد میں دار چینی کو ملا کر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟

شہد اور دارچینی جسمانی وزن میں کمی لانے والی اشیاءنہیں مگر یہ جسمانی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں مدد ضرور دیتے ہیں، اس کے لیے چینی اور میٹھی اشیاءکو شہد سے بدل دیں کیونکہ ریفائن چینی بلڈ گلوکوز کی سطح کو بڑھاتی ہے جس کے بعد اچانک بلڈ شوگر کی سطح گر بھی جاتی ہے، جس کے نتیجے میںانسولین زیادہ بننے لگتی ہے۔

اس کے مقابلے شہد دوران خون میں سست روی سے جذب ہوتا ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح نہیں بڑھتی، جبکہ دارچینی بلڈ شوگر کی سطح میں کمی اور انسولین کی حساسیت کو کم کرتی ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور گلوکوز چربی میں بدلنے کی بجائے جسم کو توانائی پہنچانے کا کام آتا ہے۔

اس کے لیے روزانہ ایک گلاس پانی میں چائے کا چمچ شہد اور آدھا چمچ دارچینی ملا کر ناشتے سے آدھے گھنٹے پہلے یا رات کو سونے سے آدھے گھنٹے پہلے پی لیں۔

اس کے علاوہ بھی چند مختلف طریقوں سے ان دونوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دارچینی کی چائے

آدھا کپ پانی، ایک دارچینی کی اسٹک اور ایک کھانے کا چمچ شہد لیں، پہلے پانی کو ابال لیں، اس کے بعد پیالی میں ڈال کر اس میں ابلے ہوئے پانی کو شامل کردیں۔ دس منٹ تک کے کے لیے اسے چھوڑ دیں اور پھر چمچ چلائیں اور دارچینی کو نکال کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کرکے پی لیں۔

سبز چائے، دار چینی اور شہد

اس کو بنانے کے لیے کسی برتن میں ایک چائے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر اور ایک کھانے کا چمچ شہد مکس کریں۔ اس کے بعد ایک کپ پانی کو ابال کر اس میں سبز چائے کا اضافہ کردیں، جس کے بعد اس میں دارچینی اور شہد کے مکسچر کو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور پی لیں۔

دار چینی، شہد اور لیموں

ڈیڑھ کپ پانی کو ابالیں، اس کے بعد ایک چائے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق ایک برتن میں مکس کرنے کے بعد اس میں ابلا ہوا پانی ڈال دیں اور پھر پی لیں، یہ مشروب بھی کمر کے گرد اضافی چربی کو گھلادیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024