• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

مرغی اچھی ہے یا بُری؟

شائع April 28, 2019
کمپوزیشن لیئہ کونٹریکٹر۔
کمپوزیشن لیئہ کونٹریکٹر۔

اگر آپ نے کبھی پاکستان میں کسی ریسٹورینٹ پر چکن کڑاہی کا آرڈر دیا ہے تو آپ کو یہ ضرور معلوم ہوگا کہ ان کے پاس مرغی 2 اقسام میں دستیاب ہوتی ہے، یا تو آپ دیسی مرغی کی کڑاہی منگواسکتے ہیں یا پھر ولایتی یعنی برائلر۔ میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ دیسی مرغی لذیذ اور دیسی انڈے زیادہ بڑے اور زیادہ بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ یعنی معیار میں اعلیٰ۔

مگر معیار کبھی مقدار کا مقابلہ نہیں کرسکتا کہ جس کا اندازہ برائلر مرغیوں سے بھرے پولٹری فارمز دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ برائلر مرغیاں گوشت حاصل کرنے کے مقصد سے کثیر تعداد میں پیدا کی جاتی ہیں، انہیں بند رکھا جاتا ہے اور ؎کم سے کم خوراک پر کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ موٹا کرنے کے لیے خاص قسم کی فیڈ یا خوراک دی جاتی ہے۔

نتیجتاً، پورے ملک میں لاکھوں کی تعداد میں ایک جیسی مرغیاں پیدا ہوتی ہیں، گوشت بہت زیادہ نرم اور زرد رنگ کا ہوتا ہے، انڈے بہت زیادہ سفید اور ذائقہ بہت ہی بے ذائقہ سا ہوتا ہے۔

تو پھر ان کی تعداد اتنی زیادہ کیوں ہے؟ کیونکہ ان کی پیداوار سستی ہے۔ ان مرغیوں کی پیداوار کم خرچے میں زیادہ منافع بخش ثابت ہوتی ہے۔

پہلے تو سالن سبزیوں کا پکتا تھا، جس میں آلو، پالک، پھول گوبی جیسی سبزیاں ڈالی جاتیں پھر بیوی کو پیسے بچانے اور ایک بار پھر آلو کا سالن پکانے کی درخواست، جو ناراضگی، علیحدگی یہاں تک کہ طلاق تک کے لیے راہیں ہموار کردیتی تھی، کے بجائے سالن میں گوشت/ہڈی کا شوربہ شامل کرکے لذت حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی۔ پھر برائلر مرغیاں آئیں اور محنت کش طبقے میں شادیوں کے بندھن کو بچانے کا سامان بھی بنیں، جن کا گوشت اتنا سستا ہے کہ اس کے مقابلے میں ان دنوں سبزیاں مہنگی ملتی ہیں۔

دیسی مرغی پالنا کافی سست رفتار، چھوٹے پیمانے پر کیا جانے والا اور کافی زیادہ محنت طلب کام ہے۔ مرغی کو بڑا ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے مرغیوں کو ہر قسم کی بیماری سے بچانے کے لیے زیادہ نگرانی کی ضرورت پڑتی ہے۔ مرغیاں پالنے والا مالک تو ان سے جذباتی طور پر منسلک ہوجاتا ہے، ان کے نام رکھتا ہے، مرغے مرغیوں کو ہر صبح نیند سے جگانے کی اجازت دیتا ہے اور مرغیوں کو انڈوں پر بیٹھنے سے قبل گنتا ہے۔ بہت ہی کم لوگ اب یہ سب کرنا چاہتے ہوں گے۔

مگر پولٹری فارمنگ نے صرف معاشی اعتبار سے ہی تبدیلی پیدا نہیں کی ہے بلکہ برائلر مرغی نے ہمارے کھانوں پر بھی اپنے اثرات مرتب کیے ہیں۔

مرغیاں اب ہماری شادیوں اور میتوں پر بلا ناغہ آتی ہیں۔ انہیں ہمارے فرجوں، ڈیپ فریزروں، اور مائیکرو وویز اونز میں پایا جاسکتا ہے۔ یہ all you can eat یا بفے میں نظر آجائیں گی۔ لہٰذا مرغیاں عوام میں گھلنے ملنے کے ساتھ اشراف داری کا باعث بھی بنی ہیں۔ یہ یاسر بروسٹ سے منسلک ہیں تو کے ایف سی کا حصہ بھی ہیں۔ اگر چکن فجیتا بنایا جاتا ہے تو چکن نہاری بھی پکائی جاتی ہے (اسلام آباد تمہیں اس وجہ سے کبھی معاف نہیں کروں گا۔)

جہاں نظر دوڑائیں برائلر مرغیاں نظر آجاتی ہیں، یہاں تک کہ اس گلاس میں بھی جس میں بھرا پانی ابھی آپ پینے والے ہیں۔

مگر جہاں کچھ لوگ ہر روز مرغی کھاتے نہیں تکھتے وہیں کچھ مرغیوں کے بارے میں بدگوئی کرنے والے بھی ہیں۔ عوام میں مقبول بدگوئی کرنے والے ہیں۔

آپ کو کچھ ایسے بھی انکلز مل جائیں گے جو قسم کھا کر کہتے ہیں کہ مرغیوں کو ہر روز ہارمون انجیکشن لگائے جاتے ہیں۔ وہ دعوے کریں گے کہ انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے مرغیوں کو انجیکشن لگتا ہوا دیکھا ہے جو کہ سراسر غلط عمل ہے۔ پولٹری میں ڈوپنگ یا مرغیوں کو دواؤں دینے کے اس عمل کا سن کر آپ سوچنے لگتے ہیں کہ اگر یہ مرغی ٹؤر ڈی فرانس کی سائیکل دوڑ میں حصہ لیتی تو پکا جیت جاتی۔

انکلز آپ کو بتائیں گے کہ برائلر مرغی کے استعمال سے سوائن فلو، ایس اے آر ایس، کانگو وائرس، ممپس (ایک بیماری جس میں گلا سوج جاتا ہے) اور سب سے بدترین مہاسوں کا خطرہ رہتا ہے۔ ایک انکل یہ دعوی کریں گے کہ انہیں یہ تمام بیماریاں ایک ہی وقت میں لاحق ہوئیں مگر اب وہ صرف مچھلی کھاتے ہیں اور صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

پھر کچھ ایسے بریڈرز (نسل بڑھانے والے) بھی ہیں، جو اپنی مرغی کی نسلوں میں ایسی سلیکٹو بریڈنگ کا دعوی کرتے ہیں کہ جس کی مدد سے مرغیاں گزشتہ سائز کے مقابلے میں نصف وقت کے اندر ہی دگنی بالغ ہوجاتی ہیں۔ تو کیا ہوگا اگر وہ 3 آنکھیں اور آگے کے دو دانت بھی پیدا کرنے لگیں یا پھر اتنی موٹی ہونے لگیں کہ ان کی وزن سے ان کی ٹانگیں ٹوٹ جاتی ہوں۔ مصنوعی فیڈ سے تو اس کا کوئی تعلق نہیں۔

بریڈرز کے ساتھ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی کھڑے نظر آئے، جنہوں نے گزشتہ سال کے ابتدائی دنوں میں یہ واضح کیا تھا کہ پاکستان میں برائلر مرغی نہایت لذیذ اور کھانے کے لیے محفوظ ہے۔

تو اس مرغی پر اس بحث پر کون جیتتا ہے؟ مرغی اچھی ہے یا بُری؟

2 ڈبل روٹیوں کے درمیان موجود ایک عمدہ زنگر پیٹی کی طرح حقیقت بھی کہیں بیچ میں موجود ہے۔

پراسس شدہ گوشت برائلر مرغی کے مقابلے میں کہیں زیادہ وارننگ کے ساتھ ہم تک پہنچتا ہے۔ یہاں تک کہ ہارمون سے عاری سرخ گوشت کو سرطان کی بیماری کا ممکنہ موجب تصور کیا جاتا ہے جبکہ سفید گوشت یا برائلر مرغی کے زرد گوشت کو تو تصور نہیں کیا جاتا۔ تاہم سائنس سے خطا ہو بھی سکتی ہے۔ اگر پراسس شدہ، مائیکرو ویو شدہ، سرخ، تلا ہوا اور بچا کچھا گوشت سب کے سب کینسر کا باعث بنتے ہیں تو پھر میرے حساب کتاب کے مطابق مجھے 5 سال قبل ہی مجھے مرجانا چاہیے تھا اور میں یہ مضمون قبر میں بیٹھ کر لکھ ہو رہا ہوتا۔

اگر مرغی میں پیداواری ہارمون کی انجیکشن لگائی بھی جاتی ہے تو بھی کم از کم یہ گدھے یا کتے کا گوشت تو نہیں ہے۔ مذہبی جکھاؤ رکھنے والوں کے لیے یہ کسی مثبت پہلو سے کم نہیں ہونا چاہیے۔

چاہے مرغی کا ہو، بکرے کا یا پھر گدھے کا، پاکستان میں گوشت کی صنعت ترقی کر رہی ہے۔ اگر میری بات پر یقین نہیں ہے تو حمرہ شہباز سے پوچھ لیں۔ حمزہ پولٹری وہ واحد کاروبار ہے جو کسی شریف کی قید کا باعث نہیں بنا ہے۔

یہ مضمون ابتدائی طور پر ہرالڈ میگزین کے مارچ 2019 کے شمارے میں شائع ہوا۔

حسیب آصف

لکھاری صحافی ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (8) بند ہیں

mehmud Apr 28, 2019 04:22pm
لفاظی ہے محض اس مضمون کا کوئی علمی معیار نہیں
Saif syal Apr 28, 2019 09:19pm
It's good article
Haroon Apr 29, 2019 01:11am
مصنف نے فرمایا کہ اگر پروسیس سرخ گوشت سے کینسر ہوتا تو وہ کب کے مر چکے ہوتے۔ جناب کو معلوم ہونا چاہیے کہ کینسر میں جینیاتی اور ماحولیاتی دونوں فیکٹر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پروسیس سرخ گوشت کھانے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو سو فیصد کینسر ہو جائے گا بلکہ یہ کہ آپ کو کینسر ہونے کے چانسز زیادہ ہوں گے اس شخص کے مقابلے میں جو یہ گوشت نہیں کھاتا۔ آپ کے مضامین ہزاروں لوگ پڑھتے ہیں آپ کو کم از کم تھوڑی سی ریسرچ کر لینی چاہیے تا کہ لوگوں تک صحیح انفارمیشن پہنچے
ڈاکٹر عمر فاروق Apr 29, 2019 02:15am
اس مضمون کو پڑھ کر محسوس ہوا کہ آپ کا علم برائلر فارمنگ کے بارے میں بہت سطحی سا ہے ۔ اس وقت یہ پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے اور لاکھوں لوگوں کا روزگار اس کے ساتھ وابستہ ہے اسلیے ہمیں بڑی زمہ داری سے اس کے بارے میں رائے دینی چاہیے۔ اگر آپ تھوڑی سی تحقیق کریں گے تو آپ بھی سابقہ چیف جسٹس صاحب کی طرح بالکل مطمئن ہو جائیں گے۔ ویسے یہ بندہ ناچیز بھی اس کام کے لیے حاضر ہے۔
SkyHawk Apr 29, 2019 11:23am
very good article and to the point information. Keep it up. Thanks
Abdul Apr 29, 2019 12:02pm
بھائی جی یہ لوگ جو مرزی کہیں آپ لوگ چکن مت کھائیے اس میں یہ لوگ زہر ملاتے ہیں آرسینک کا جو یقیناً کینسر پیدا کر سکتی ہیں. بہتر ہیں سبزی کھائیے اور دال چاول کھائیے یا کسی اچھے دین دار لوگوں سے گوشت لیکر کھائیے لیکن گوشت بھی زیادہ نہ کھائیے گا.
زاہد بٹ Apr 29, 2019 12:17pm
@ڈاکٹر عمر فاروق اپ نے شائد تحریر پڑھی نہیں ؟ یا سمجھی نہیں ؟ مصنف پہلے ہی اپنی تحریر میں سابقہ چیف صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
abdul waheed Apr 29, 2019 12:51pm
mari nazar main kisi bi cheez kay nqsanat awr faidy hoty hain sirf apni apni talaib awr rassai ki bat hay.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024