• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نیلم منیر اور سمیع خان کی ’رانگ نمبر‘ میں ہونے والی محبت

شائع April 27, 2019
رانگ نمبر 2 کو عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
رانگ نمبر 2 کو عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

گزشتہ برس رومانٹک کامیڈی سیکوئل فلموں ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب ’رانگ نمبر 2‘ بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

2015 کی کامیاب رومانٹک کامیڈی فلم ’رانگ نمبر‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کئی ماہ سے جاری تھی اور اب اس کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

’رانگ نمبر 2‘ کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ اس بار بھی شائقین کو خوب کامیڈی دیکھنے کو ملے گی۔

ٹریلر میں نیلم منیر اور سمیع خان کی رانگ محبت کو دکھانے سمیت یاسر نواز کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جب جاوید شیخ اور شفقت چیمہ کے کردار کو بھی ٹریلر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مختصر ٹریلر میں فلم کے رومانوی گانوں سمیت آئٹم نمبر کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جس سے اندازا ہوتا ہے کہ شائقین ایک بار پھر مصالحہ فلم دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر اور سمیع خان کی محبت بھی ‘رانگ نمبر’

ٹریلر سے اندازا ہوتا ہے کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ سندھ کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے، جس سے فلم کے رومانوی مناظر مزید متاثر کن دکھائی دیتے ہیں۔

ٹریلر سے اندازا ہوتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کوٹ ڈیجی یا رنی کوٹ قلعے میں کرنے سمیت روہڑی کی تاریخی لئنسڈاؤن پل اور ’ستین جو مقام‘ پر بھی شوٹنگ کی گئی ہے۔

یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جیو فلمز کے بینر تلے رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ’رانگ نمبر‘ کی پہلی فلم 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، ہلی فلم کی کہانی دانش تیمور کے گرد گھومتی ہے، جو کسائی یعنی جاوید شیخ کے بیٹے ہوتے ہیں اور وہ اپنے آباؤ اجداد کے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

دانش تیمور کو اداکار بننے کا شوق ہوتا ہے، جب کہ ان کے والد جاوید شیخ چاہتے ہیں کہ اگر وہ کسائی نہیں بننا چاہتے تو کوئی اچھی نوکری کرلیں۔

View this post on Instagram

How excited are you for #wrongno2 🥳

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on

دانش تیمور فلم میں ڈبل کرداروں میں نظر آئے تھے، جس وجہ سے فلم میں کنفیوژن پیدا ہوئی اور اسی کنفیوژن کے گرد ہی فلم کی کہانی گھومتی ہے۔

پہلی فلم میں مرکزی کردار سوہائے علی ابڑو نے کیا تھا، تاہم اب ان کی جگہ نیلم منیر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024