• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انگلی کی جنبش سے آدھی مخلوق ختم کرتے ’تھونس’ کے چرچے

شائع April 27, 2019
فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی—اسکرین شاٹ
فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی—اسکرین شاٹ

مارول کومک اور ڈزنی اسٹوڈیو کی سب سے مہنگی ترین فلم ’اوینجرز اینڈ گیم’ نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا۔

’اوینجرز اینڈ گیم’ کو ابتدائی طور پر چین اور بعد ازاں امریکا سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا۔

’اوینجرز اینڈ گیم‘ کو انٹرنیشنل سطح پر 26 اپریل کو ریلیز کیا گیا اور فلم نے ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈ اپنے نام کرنے سمیت باقی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ خیال پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ ’اوینجرز اینڈ گیم‘ کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب جائے گی اور کئی فلمی تجزیہ نگاروں کی قیاس آرائیاں صحیح ثابت ہوئیں۔

اس فلم کو ’اوینجرز‘ سیریز کی باقی تین فلموں سمیت ڈزنی اسٹوڈیو کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلموں کا مجموعہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

فلم میں اوینجرز کی باقی فلموں کی طرح ولن تھونس کو پہلے سے زیادہ طاقتور اور خطرناک دکھایا گیا ہے جو اپنی انگلی کی محض ایک جنبش سے آدھی مخلوق ختم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

طاقتور ترین تھونس کا مقابلہ کرنے کے لیے اس بار بھی کیپٹن امریکا، کیپٹن مارول، آئرن مین، بلیک وڈو، اسپائیڈر مین، تھور، آنٹ مین اور دیگر ہیروز ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔

یہ کردار ڈزنی اسٹوڈیو کے معروف ترین کردار ہیں جن کی فلمیں نہ صرف اپنی مثال آپ ہوتی ہیں بلکہ یہ کمائی کے بھی نئے ریکارڈ بناتی ہیں، تاہم ’اوینجرز‘ میں یہ سب ہیروز مل کر ایک ولن کا مقابلہ کرتے ہیں۔

ڈزنی اسٹوڈیو کا ولن ’تھونس’ ایک ایسا ولن ہے جس کے آگے بعض مرتبہ آئرن مین، آنٹ میں، کیپٹن امریکا اور تھور جیسے طاقتور ہیروز بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

’اوینجرز اینڈ گیم’ کی ریلیز سے قبل ہی متعدد شوبز ویب سائٹس نے اسے اب تک مہنگی اور اچھی کمائی کرنے والی فلم قرار دیا تھا۔

بعض ویب سائٹس نے ’اوینجرز اینڈ گیم‘ کو 10 تک اسٹارز بھی دیے تھے، وہیں اس نے کمائی میں بھی نئے ریکارڈ بنا ڈالے۔

شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن’ کے مطابق ’اونجرز اینڈ گیم‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمائی کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’اوینجرز اینڈ گیم‘ نے ریلیز کے ابتدائی تین دن میں امریکا بھر سے 39 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کمائے جو پاکستانی 55 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

ریلیز کے پہلے اور ابتدائی تین میں ریکارڈ کمائی کرنے کے بعد ’اوینجرز اینڈ گیم‘ نے ’اسٹار وارز‘ اور ’انفینٹی وار‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024