• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ کا دوسرا فورم

شائع April 27, 2019

چین کے وسیع تجارتی منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ کا دوسرا فورم دارالحکومت بیجنگ میں جاری ہے اور 25 اپریل سے 27 اپریل تک مختلف اجلاس ہوں گے جہاں روس، ملائیشیا، پاکستان سمیت تقریباً 40 ممالک کے رہنما شریک ہیں۔

چین نے 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ (بی اینڈ آر) منصوبے کا آغاز کردیا تھا جس کا مقصد تجارت انفراسٹرکچر تعمیر کرنا تھا جو ایشیا کو یورپ اور افریقہ تک منسلک کرے۔

اس منصوبے میں 126 ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے علاوہ 29 عالمی اداروں نے بھی دستخط کیے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب میں خطاب کیا اور عالمی رہنماؤں کی توجہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی طرف دلائی اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ کےفورم میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی
بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ کےفورم میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے شرکت کی—فوٹو: اے ایف پی