لاڑکانہ کے 14 بچوں میں ایچ آئی وی پازیٹو (ایڈز) ہونے کا انکشاف
سندھ کے شہر لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں ایک درجن سے زائد بچے ایچ آئی وی پازیٹو (ایڈز) کا شکار ہو گئے۔
خطرناک مرض کا شکار بچوں کی عمریں 8 ماہ سے 4 سال کے درمیان ہیں۔
ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق رتوڈیرو کے16 بچوں کا خون ٹیسٹ کیلئے بھجوایا گیا جن میں سے 14 بچے ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے۔
کوارڈینیٹر ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، پہلے بچوں کے والدین اور پھر بچوں کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کے اعدادوشمار کےمطابق سندھ بھر میں ایچ آئی وی وائرس کے اندازاً ایک لاکھ سے زائد مریض ہیں، تاہم رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 3 سو 50 ہے، جبکہ صرف ضلع لاڑکانہ میں یہ تعداد 24 سو سے زائد ہے۔