• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اترپردیش: نریندر مودی کا 2 روزہ دورہ، میگا روڈ شو کا انعقاد

شائع April 25, 2019
عوام کی ایک بڑی تعداد نے نریندر مودی کا پرجوش استقبال کیا— فوٹو: اے ایف پی
عوام کی ایک بڑی تعداد نے نریندر مودی کا پرجوش استقبال کیا— فوٹو: اے ایف پی

**بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے 2 روزہ دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ میگا روڈ شو کی سربراہی بھی کررہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی 26 اپریل کو لوک سبھا کے انتخابات کے لیے وارانسی کی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

وارانسی کے 2 روزہ دورے پر پہنچتے ہی عوام کی ایک بڑی تعداد نے نریندر مودی کا پرجوش استقبال کیا۔

بھارتی وزیراعظم کی سربراہی میں میگا روڈ شو بنارس ہندو یونیورسٹی کے دروازوں سے شروع ہو کر قدیم مندروں اور گھاٹ کا رخ کرے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل

وارانسی آمد پر نریندر مودی نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے باہر پنڈت مدن موہن مالویا کو خراج تحسین پیش کیا۔

بعد ازاں وہ گنگا آرتی کے لیے دشاشومیدھ گھاٹ پہنچے اس موقع پر بی جے پی صدر امیت شاہ اور اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ مہیندر ناتھ پانڈے بھی موجود تھے۔

29 اپریل کو انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بھارت کی 9 ریاستوں کے 71 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔

اس سے قبل نریندر مودی نے ریاست بہار کے شہر دربھنگا میں ریلی سے خطاب کیا تھا۔

’ تم سے نہ ہوپائے گا‘

این ڈی ٹی وی کی علیحدہ رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نریندر مودی کی وارانسی میں پریس کانفرنس کی رپورٹس مسترد کردی تھی۔

گزشتہ روز میڈیا میں 26 اپریل کو وارانسی میں بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس منعقد ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے واضح کیا کہ 25 یا 26 اپریل کو کوئی پریس کانفرنس نہیں ہوگی۔

بی جے پی کی جانب سے وضاحت کے بعد اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ رہی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ تم سے نہ ہوپائے گا‘۔

کانگریس کی جانب سے ٹوئٹ میں فیک مودی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔

خیال رہے کہ کانگریس کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کی مدت کے دوران ایک مرتبہ بھی پریس کانفرنس نہ کرنے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

اس سے قبل 2 اپریل کو کانگریس کا انتخابی منشور جاری کرنے کے بعد راہول گاندھی نے صحافیوں سے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم سے سوال کریں کہ ’ وہ پریس کانفرنس کرنے سے خوفزدہ کیوں ہیں‘۔

راہول گاندھی نے کہا تھا کہ ’ آپ مجھ سے سوال پوچھتے ہیں لیکن آپ ان سے خوفزدہ ہیں، ان سے پوچھیں آپ بھارت کے عوام سے خوفزدہ کیوں ہیں، آپ پریس سے خوفزدہ کیوں ہیں، ہم انہیں پولنگ میں شکست دیں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024