• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

واٹس ایپ میں بہت جلد متعارف کرائے جانے والے بہترین فیچرز

شائع April 21, 2019
واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس میں ہر سال ہی متعدد نئے فیچرز سامنے آتے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ اپلیکشن ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ میں ہر چند ہفتے میں نئے فیچرز متعارف ہوتے رہتے ہیں۔

اس وقت بھی کمپنی کی جانب سے متعدد فیچرز کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہورہی ہے۔

اکاﺅنٹ کو دوسروں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے، آڈیو فائلز اور ایسے ہی دیگر متعدد فیچرز، جو اس وقت واٹس ایپ میں دستیاب نہیں۔

ویسے تو آپ نئے فیچرز کو سب سے پہلے واٹس ایپ بیٹا پر سائن اپ ہوکر حاصل کرسکتے ہیں مگر اس میں بگز اور ایپ کریش کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

آئندہ چند ماہ میں واٹس ایپ میں متعارف کرائے جانے والے فیچرز درج ذیل ہیں۔

چیٹ کو زیادہ محفوظ بنانا

آئی فون صارفین کے لیے تو یہ فیچر پہلے ہی دستیاب ہے مگر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی بیٹا ورژن میں اس کی آزمائش ہورہی ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین ایپ میں سیکیورٹی مزید بڑھ جائے گی اور صرف وہ ہی اپنی طے کردہ سیٹنگز کے مطابق ایپ کو اوپن کرسکیں گے۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد اس ایپ کو فنگرپرنٹ کی بدولت ہی اوپن کرنا ممکن ہوگا۔

اسکرین شاٹ لینا بلاک ہونا

اسے واٹس ایپ میں آنے والی چند بڑی تبدیلیوں میں سے ایک قرار دیا جاسکتا ہے، اس فیچر کے بعد صارفین کو چیٹ کے اسکرین شاٹ لینے سے اس وقت بلاک کردیا جائے گا جب وہ فنگرپرنٹ کی تصدیق کا آپشن ان ایبل کریں گے، یہ فیچر اس وقت بیٹا ورژن میں موجود ہے۔

کونسا صارف زیادہ فارورڈ میسج کرتا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر پر بھی کام ہورہا ہے جس کے تحت گروپس استعمال کرنے والوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ کونسا صارف اکثر پیغامات فارورڈ کرتا ہے، صارفین اس فیچر کی بدولت ی بھی جان سکیں گے کہ کسی میسج کو کتنی بار فارورڈ کیا جاچکا ہے، یہ فیچر بھی فی الحال بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے۔

ڈارک موڈ

ڈارک موڈ وہ فیچر ہے جس کا صارفین کو شدت سے انتظار ہے، یہ فیچر بیٹا ورژن 2.19.87 میں دیکھا گیا تھا مگر فی الحال وہاں موجود نہیں، مگر کمپنی گزشتہ سال وعدہ کرچکی ہے کہ صارفین کے لیے اسے بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔

آڈیو میسجز خودکار پلے ہونا

واٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت وائس میسجز مسلسل پلے کرنے کی شکل میں فراہم کی جارہی ہے، یعنی صارفین کو ہر میسج پر بار بار پلے بٹن دبانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ ایک کے بعد دوسرا میسج خودکار طور پر پلے ہوجائے گا۔

ویڈیو ایپ بند ہونے پر بھی چلتے رہنا

جی ہاں واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک ایسا فیچر بھی دیکھنے میں آیا جس کی بدولت صارفین یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سائٹس کی ویڈیو اس وقت بھی پلے ہوتی رہیں گی جب اسے بند کیے بغیر چیٹ ونڈو سے باہر نکل جائیں بلکہ کسی دوسری ایپ میں چلے جانے پر بھی ویڈیو چلتی رہتی ہیں۔

لنکس اوپن کرنے میں آسانی

واٹس ایپ کی جانب سے ان ایپ براﺅزر پر بھی کام ہورہا ہے جو کسی ویب لنک کو اوپن کرنے میں صارفین کو مدد دے گا۔ یہ براﺅزر یہ بھی دیکھے گا کہ کوئی پیج محفوظ ہے یا نہیں۔

چیٹ چھپانا اب آسان ہوگا

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے آپشن پر بھی کام ہورہا ہے جو صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ آرکائیو میں ڈال دی جانے والی چیٹ پر کوئی نیا میسج ان کو نظر آئے یا نہیں، اس وقت کسی چیٹ کو آرکائیو میں ڈالنے کے بعد نئے میسج آنے پر وہ خودکار طور پر مین ونڈو پر نظر آنے لگتی ہے۔

جعلی تصویر پکڑنے میں مدد دینا

اس فیچر سے صارفین کسی چیٹ پر ملنے والی تصویر کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ چیٹ ونڈو کے اندر رہتے ہوئے کرسکیں گے، اس سے انہیں جاننے میں مدد ملے گی کہ تصویر اصلی ہے یا نہیں۔

اسٹیکرز اور ایموجیز پہلے سے بہتر

واٹس ایپ کی جانب سے بہت جلد موجود ایموجیز اسٹیکر کو بدل دیا جائے گا اور اس کی جگہ کی بورڈ میں نظر آنے والے ایموجیز لے لیں گے۔ اسی طرح اینیمیٹڈ اسٹیکر بھی بہت جلد واٹس ایپ میں نظر آئیں گے جن کو موجودہ اسٹیکرز پیک کا حصہ بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024