• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 18 نایاب شیر، چیتوں کا تحفہ

شائع April 17, 2019
نایاب شیر اور چیتوں کو لاہور کے چڑیا گھر میں رکھا جائےگا—فوٹو: وجیہہ خانین
نایاب شیر اور چیتوں کو لاہور کے چڑیا گھر میں رکھا جائےگا—فوٹو: وجیہہ خانین

وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اعلان کیا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے پاکستان کو آئندہ ہفتے 8 شیر اور 10 چیتے بطور تحفہ فراہم کردیے جائیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے تحفہ کیے گئے نایاب جانوروں کو لاہور کے چڑیا گھر میں رکھا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کا قدیم تحفہ کراچی چڑیا گھر میں دوبارہ نصب

ملک امین اسلم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن رشید المکتوم کی جانب سے 18 شیر تحفے میں دیے گئے‘۔

دوسری جانب لاہور کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے دبئی کے وائلڈ لائف سینٹر سے چند جانور عطیہ کرنے کی درخواست کر دی۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر کے علم میں آیا تھا کہ دبئی کے وائلڈ لائف سینٹر میں 400 سے زائد شیر موجود ہیں جس پر انہوں نے دبئی انتظامیہ کو چند شیر عطیہ کرنے کی درخواست کی۔

مزیدپڑھیں: لاہور کے چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کی آمد

پریس ریلیز کے مطابق ’متعلقہ حکام نے قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کے بعد لاہور کے چڑیا گھر میں شیر اور چیتوں کی آمد کے لیے تمام تر تیاریاں کرلی‘۔

وزارت کے مطابق دبئی کے متعلقہ حکام نے تحفہ کیے جانے والے تمام جانوروں کو پاکستان بھیجنے سے قبل ان کا طبی معائنہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’تمام جانوروں کو طبی اعتبار سے مکمل صحت یاب قرار دے کر منتقل کرنے کی اجازت دے دی گئی‘۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور چڑیا گھر کے اضافی جانور اور پرندے نیلام کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کے مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دورہ پاکستان کے دوران شیر تحفہ میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

یو اے ای کی جانب سے 4 سفید، 6 بنگالی اور 8 افریقی شیر تحفہ کیے گئے ہیں، جن کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024