• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پہلے ہی ڈرامے کی کامیابی کے بعد اریبہ حبیب کا کیریئر میں نیا منصوبہ

شائع April 17, 2019
اریبہ حبیب نے کوئی چاند رکھ کے ساتھ ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اریبہ حبیب نے کوئی چاند رکھ کے ساتھ ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل اریبہ حبیب اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ویڈیو لاگنگ شروع کرنے کا بھی ارادہ کررہی ہیں۔

اریبہ اپنے ویڈیو لاگز میں مداحوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی سے آگاہ کریں گی، جبکہ ایسا کرنے کا ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہو کہ مشہور شخصیات بھی عام لوگوں کی طرح ہی زندگی گزارتی ہیں۔

اس ہی حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے اریبا کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں لوگ سمجھتے ہیں کہ مشہور شخصیات انسان نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم عام لوگوں کی طرح زندگی نہیں گزارتے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی نئی تصویر سامنے آتی ہے یا کسی کے حوالے سے کوئی افواہ سامنے آتی ہے تو لوگ اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، میں اس عمل کو ختم کرنا چاہتی ہوں‘۔

اس ہی حوالے سے اریبا حبیب نے اپنا خود کا یوٹیوب چینل بھی بنا لیا ہے، جس پر انہوں نے اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

اس ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے فالوورز کو اپنی زندگی کا ایک دن یا پھر شوٹنگ کے دوران کا وقت دکھائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں لوگوں کو دکھانا چاہتی ہوں کہ ہم بھی ان کی طرح کسی کی بیٹی، بہن، رشتہ دار ہیں، ہمارے بھی دوست ہیں، ہم بھی اسکول اور یونیورسٹی جاچکے ہیں، ہم بھی باہر جاکر کھانا کھانا پسند کرتے ہیں، ہم بھی سستے کپڑے خریدتے ہیں، ہمیں بھی ایک بجٹ کے اندر اپنا گھر چلانا ہوتا ہے، ہمارے پاس ہمیشہ بہت پیسے نہیں ہوتے‘۔

اداکارہ کے مطابق ’جب ہم اپنے مداحوں کو خود دکھائیں گے کہ ہم اپنے گھروں میں کھانا بناتے ہیں، اپنے گھروں کی صفائی بھی کرتے ہیں، تب ہی وہ ہمیں انسان سمجھنا بھی شروع کردیں گے، ساتھ ساتھ میں اپنی ویڈیوز میں میک اپ ٹپس بھی دوں گی‘۔

خیال رہے کہ اریبہ حبیب نے ماڈلنگ کے بعد گزشتہ سال اے آر وائے کے کامیاب ڈرامے ’کوئی چاند رکھ‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن کی دنیا میں ڈیبیو کیا۔

وہ اس وقت ’قدم قدم عشق‘ نامی ڈرامے میں کام کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024