• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بہاولپور: ریپ کے الزام پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ

شائع April 15, 2019
پولیس افسر نے ریپ کرنے کے بعد اس سگین جرم کی فلم بندی بھی کی — فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس افسر نے ریپ کرنے کے بعد اس سگین جرم کی فلم بندی بھی کی — فائل فوٹو: اے ایف پی

بہاولپور: احمدپور شرقیہ پولیس نے خاتون کے ریپ کے الزام میں ریجنل پولیس افسر کے حکم پر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر (اے ایس آئی) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا رواں ہفتے مبینہ طور پر گینگ ریپ کیا گیا تھا اور اس نے پولیس سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسٹل میں 19 سالہ طالبہ کا ریپ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ محلہ اُچ گیلانی، اُچ شریف کی خاتون نے ریجنل پولیس افسر اور ڈسٹرکٹ پولیس کی کھلی کچہری میں الزام عائد کیا کہ اس نے 3 ماہ قبل پاکستان پینل کوڈ کی دفع 376 کے تحت احمد پور شرقیہ پولیس اسٹیشن میں 2 افراد کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا تھا، اس کی تفتیش ایک اے ایس آئی کے سپرد کی گئی تھی۔

شکایت گزار نے بتایا کہ 12 فروری کی رات اے ایس آئی نے اسے طلب کیا اور کہا کہ وہ اس سے تفتیش کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے ساتھ ریپ: سابق کانسٹیبل کو 2 مرتبہ سزائے موت

انہوں نے سینئر پولیس افسران کو بتایا کہ جب وہ پولیس اسٹیشن پہنچی تو اے ایس آئی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مبینہ طور پر اسے عمارت سے ملحقہ رہائشی کوارٹرز میں لے گیا اور وہاں اس کا ریپ کیا جبکہ اس دوران سنگین جرم کی فلم بندی بھی کی، اس کے بعد اس نے یہ واقعہ کسی اور کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔

سٹی پولیس نے اے ایس آئی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کر لیا تاہم مذکورہ رپورٹ کی تکمیل تک اسے گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024