• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، درجہ حرارت کم ہوگیا

شائع April 15, 2019
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر کے روز معمولی بارش جبکہ منگل کے روز گردوغبار اور طوفان کا امکان ہے — فائل فوٹو/سلمان خان
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر کے روز معمولی بارش جبکہ منگل کے روز گردوغبار اور طوفان کا امکان ہے — فائل فوٹو/سلمان خان

سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں تیز ہواؤں کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج بروز پیر اور منگل شہر میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے ہوا کے نظام کے باعث صوبہ بلوچستان اور سندھ کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بارشیں، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر کے روز معمولی بارش جبکہ منگل کے روز گردوغبار اور طوفان کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر حصوں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بھی آئندہ 2 روز تک ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے ملک کے دیگر علاقے مغربی ہواؤں سے متاثر ہیں۔

ادارے نے بتایا کہ 'اس نظام کے ملک میں داخل ہونے کی وجہ سے سندھ کے مختلف علاقوں میں گردوغبار اور طوفان کا امکان ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: سیلاب میں گاڑی بہنے سے 2 بچوں سمیت 8 جاں بحق

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ موسمی نظام سے کراچی ڈویژن کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، بینظیر آباد اور حیدرآباد متاثر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا تھا اور کراچی میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا تھا۔


یہ رپورٹ 15 اپریل 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024