• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مچھروں کو آپ سے دور رکھنے والی چند خوشبوئیں

شائع April 14, 2019
چند چیزوں سے مچھروں کو خود سے دور رکھنا ممکن ہوتا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
چند چیزوں سے مچھروں کو خود سے دور رکھنا ممکن ہوتا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مچھر دنیا کا سب سے خطرناک جاندار ہے ؟ اور یہ دعویٰ عالمی ادارہ صحت کا ہے۔

جس کی وجہ یہ ہے کہ مچھروں کی بدولت ملیریا، ڈینگی اور دیگر امراض پھیلتے ہیں جن کے نتیجے میں ہر سال لاکھوں اموات ہوتی ہیں۔

اب مچھر آپ کی جانب کیوں لپکتے ہیں اس کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں تو تصویری لنک پر دیکھیں۔

موسم گرما کو مچھروں کا سیزن میں قرار دیا جاتا ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ ان کیڑوں کو آسانی سے خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

جی ہاں چند چیزوں سے مچھروں کو خود سے دور رکھنا ممکن ہوتا ہے۔

لہسن

لہسن کی بو مچھروں کو ہمیشہ دور رکھنے میں مدد دیتی ہے، درحقیقت اس کے لیے لہسن ہاتھ یا جیب میں رکھنے کی بھی ضرورت نہیں، اس کے چند ٹکڑے کھالینے بھی خون چوسنے والے ان کیڑوں کو آپ سے دور رکھنے کے لیے کافی ہیں۔

تلسی

تلسی کا پودا اگانا بہت آسان ہوتا ہے اور یہ مچھروں کو گھر سے دور بھی رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پودے کو گھر میں لگانا مچھروں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس کی تیز مہک ہے۔

پودینہ

پودینے کے پتوں کی مہک مچھروں کے لیے قابل برداشت نہیں ہوتی اور اس کے تیل کے چند قطرے استعمال کرکے آپ مچھروں کو خود سے ہمیشہ دور رکھ سکتے ہیں۔

لیمن گراس

جی ہاں لیمن گراس کی مہک بھی مچھروں کو دور رکھتی ہے اور اس کا تیل اس مقصد کے لیے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

نیم

نیم کا تیل مچھروں سے بچانے کا آسان ترین ذریعہ ہے، بس اس تیل کو لباس سے باہر حصے پر لگالیں اور بس، مچھر آپ سے دور رہیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024